ریڈیو نے موسیقی کی دنیا پر راج کرنیوالوں کو پہچان دی شاہدہ منی
جب بھی موقع ملتا ہے ترجیح بنیادوں پر ریڈیو پروگراموں میں حصہ لیتی اور گیت ریکارڈ کرواتی ہوں
جب بھی موقع ملتا ہے ترجیح بنیادوں پر ریڈیو پروگراموں میں حصہ لیتی اور گیت ریکارڈ کرواتی ہوں۔ فوٹو: فائل
گلوکارہ شاہدہ منی نے کہا ہے کہ ریڈیو پاکستان کی اہمیت آج بھی برقرار ہے۔
ملک کے دوردراز علاقوںمیں لوگوںکی کثیرتعداد تک ریڈیوکے ذریعے ہی اہم خبریںاوران کے پسندیدہ گلوکاروںکے گیت پہنچ پاتے ہیں۔ ان خیالات کااظہار شاہدہ منی نے گزشتہ روز ریڈیو پاکستان لاہورمرکزمیں منعقدہ تقریب کے دوران ''ایکسپریس'' سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہاکہ ریڈیو پاکستان کی بدولت موسیقی کی دنیا پرراج کرنیوالوںکو منفرد پہچان ملی۔ شہنشاہ غزل مہدی حسن سمیت دیگرمعروف گائیکوں نے ریڈیو پاکستان سے جب اپنا فن متعارف کروایا تو پھران کی شناخت پورے ملک میںہونے لگی۔
لوگوں کی کثیر تعداد فرمائشی خطوط لکھتی اورپھران کی فرمائش کوپورا کرنے کے لیے معروف گلوکاروںکے گیت، غزلیں اوردیگرکلام سنایا جاتا، اسی طرح دیگرمعلوماتی پروگرام بھی سامعین کی توجہ کا مرکز ہوتے۔ آج کے جدید دورمیںجہاںسیٹلائٹ چینلز کی بھرمار ہے، اس کے باوجود ریڈیو کی اہمیت میںکوئی کمی نہیںآئی۔ مجھے توجب بھی موقع ملتا ہے میں ترجیح بنیادوں پرریڈیوکے پروگراموںمیں حصہ لیتی ہوں بلکہ خصوصی طورپربھی گیت ریکارڈ کرواتی ہوں، جوموجودہ وقت کی اشدضرورت ہے۔