برٹنی اسپئیر نے ہوٹل میں مداحوں کو کھانا دیکرحیران کردیا

برٹنی اسپئیر کے دو مداحوں نے کھانے کا آرڈر دیا، گلوکارہ برٹنی اسپئیر کھانا لیکر آئیں جس پر مداح دنگ رہ گئے

برٹنی اسپئیر کے دو مداحوں نے کھانے کا آرڈر دیا، گلوکارہ برٹنی اسپئیر کھانا لیکر آئیں جس پر مداح دنگ رہ گئے۔ فوٹو: فائل

KARACHI:
یوں تو مداح من چاہے اداکاروں کو سرپرائز دینے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے لیکن گلوکارہ برٹنی اسپئیر کچھ ہٹ کر کرنے کے موڈ میں ہیں ، کچھ ایسا جو ان کے دیوانوں کے لیے دلچسپ ثابت ہوسکتا ہے۔


برٹنی اسپئیر کے دو مداح پہنچے ریسٹورنٹ اور کھانے کے لیے آرڈر دیا، جب ان کا آرڈر آیا تو وہ دنگ رہ گئے۔انھوں نے دیکھا کہ ان کا آرڈر کوئی اور نہیں بلکہ ان کی پسندیدہ گلوکارہ برٹنی اسپئیر لے کر آئیں۔یہ دیکھ کر ان کی خوشی کا تو کوئی ٹھکانہ ہی نہیں تھا۔ پتا چلا کہ یہ سب کچھ کرسمس کے تہوار کا ایک سلسلہ تھا اور ایڈورٹائزنگ کمپنی نے ان دونوں کو سلیکٹ کیا تھا ، یہ بتائے بغیر کہ وہ ان دونوں کو کیا سرپرائز دینے والے ہیں۔
Load Next Story