حمزہ قتل کیسملزم شعیب نویدکی مسلسل غیرحاضری پر نوٹس

ڈرائیورمشتاق اور ادریس کو فی کس ایک لاکھ روپے کی ضمانت پر رہا کردیاگیا

ملزم کوماتحت عدالت نے ضمانت دی،مقدمہ انسداد دہشت گردی کے ایکٹ کے تحت فاضل عدالت میں پیش کیا گیا ۔ فوٹو: فائل

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے حمزہ قتل کیس میں ملوث ڈرائیورمشتاق اور ادریس کو فی کس ایک لاکھ روپے کی ضمانت پر رہا کردیا۔

وکیل صفائی کی استدعا پر مقدمے میں نامزد ملزم شعیب نوید کی مسلسل غیرحاضری پر وکیل صفائی کو نوٹس دیتے ہوئے آئندہ سماعت پرملزم کی حاضری کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے ، جمعہ کو ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر عبدالمعروف نے عدالت کو بتایا کہ مقدمے میں نامزد ملزم شعیب نوید مسلسل 3 سماعت سے غیر حاضر ہے۔




ملزم کی غیرحاضری قانون اورعدالت سے مذاق کے مترادف ہے،ملزم کوماتحت عدالت نے ضمانت دی،مقدمہ انسداد دہشت گردی کے ایکٹ کے تحت فاضل عدالت میں پیش کیا گیا ہے، ملزم کی ضمانت منسوخ کی جائے، وکیل صفائی نے عدالت کو بتایا کہ ان کا موکل امتحان میں مصروف تھا ، فاضل عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ملزم کی کیوں نہ ضمانت منسوخ کی جائے،آئندہ سماعت پر بغیرکسی عذر کے عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کی ۔
Load Next Story