رحمٰن ملک پیپلز پارٹی اور متحدہ میں کشیدگی کم کرانے کراچی پہنچ گئے
آج بھی حکومت میں شمولیت کے لیے ہمارے دروازے ایم کیو ایم کے لیے کھلے ہیں،رہنما پیپلزپارٹی
آج بھی حکومت میں شمولیت کے لیے ہمارے دروازے ایم کیو ایم کے لیے کھلے ہیں،رہنما پیپلزپارٹی۔ فوٹو : فائل
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمنٰ ملک پیپلز پارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے درمیان جاری کشیدگی کم کرانے کیلیے جمعہ کو کراچی پہنچ گئے۔
انھوں نے کراچی پہنچنے کے بعد سندھ اسمبلی کا دورہ کیا اور گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان سے ملاقات کی۔ کراچی پہنچنے کے بعد ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی میں رابطے جاری ہیں، ایم کیو ایم والے کل بھی ساتھی تھے، آج بھی حکومت میں شمولیت کے لیے ہمارے دروازے ان کے لیے کھلے ہیں۔