پی ٹی سی ایل نے وارد خریدنے کی پیشکش جمع کرادی
پرنسپل شیئر ہولڈرز کی100فیصد ایکوزیشن کیلیے بولی سے کے ایس ای کو آگاہ کردیا گیا
مالیت کااعلان نہیں کیا گیا، ڈیل 50 کروڑ سے 1 ارب ڈالر تک کی ہوسکتی ہے، تجزیہ کار۔ فوٹو: فائل
پی ٹی سی ایل نے وارد ٹیلی کام کی 100فیصد ایکوزیشن کے لیے بولی جمع کرا دی۔
پی ٹی سی ایل کی جانب سے کراچی اسٹاک ایکس چینج کو جاری کردہ خط میں بتایا گیاکہ پی ٹی سی ایل کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 18 دسمبر کو اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں وارد کی خریداری کے لیے بولی دینے کی منظوری دے دی جس کے بعد وارد کے پرنسپل شیئر ہولڈرز کی 100فیصد ایکوزیشن کے لیے پیشکش جمع کرادی گئی ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق ابھی تک ڈیل کی مالیت کا حتمی اعلان نہیں کیا گیا تاہم اندازہ کیا جا رہا ہے کہ ڈیل کی مالیت 50کروڑ ڈالر سے 1ارب ڈالر کے درمیان ہو سکتی ہے، وارد کی خریداری کے بعد پی ٹی سی ایل پاکستان کی ٹیلی کام انڈسٹری کا دوسرا بڑا پلیئر بن سکتا ہے۔