کیچ میں دہشت گردوں کے حملے میں ایف سی اہلکار شہید 5 زخمی

گورکوپ میں اہلکار گشت پر تھے پہاڑوں سے دہشت گردوں نے فائرنگ کردی

گورکوپ میں اہلکار گشت پر تھے پہاڑوں سے دہشت گردوں نے فائرنگ کردی۔ فوٹو: فائل

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے گورکوپ میں دہشت گردوں کے حملے میں ایک ایف سی اہلکار شہید اور پانچ زخمی ہوگئے۔


سکیورٹی ذرائع کے مطابق جمعہ کی صبح پہاڑی سلسلے میں گھات لگائے دہشتگردوں نے معمول کا گشت کرنیوالے اہلکاروں پر جدید ہتھیاروں سے فائرنگ کی جس سے لانس نائیک وسیم شہید جبکہ سپاہی رحمان ، لانس نائیک عمران ،حوالدار عمر،سپاہی فریدان،لانس نائیک قمر زخمی ہوگئے، جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہوگئے، لاش اور زخمیوں کوہیلی کاپٹر کے ذریعے تربت ہسپتال منتقل کردیا گیا جب کہ فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔

دریں اثناء بلوچستان کے وزیر داخلہ میر ضیاء اﷲ لانگو نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کوسٹل ہائی وے کا واقعہ یہ ظاہر کرتاہے کہ دہشتگرد انڈیا سے آرگنائزہوکرآئے، علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے، ہماری فورسز سے بچ نہیں سکیں گے، ہمارا دشمن اور ماسٹر مائنڈ ایک ہی ہے جو دہشتگردوں کوفنانس کررہاہے واقعہ کی ذمہ داری ایک دہشت گرد تنظیم نے قبول کی ہے دہشت گرد ہماری فورسز سے بچ نہیں سکیں گے۔
Load Next Story