عمران خان کودھمکیاں مل رہی ہیںجہانگیر ترین کا نثار کوخط
وزارت داخلہ تحریک انصاف کے سربراہ کو مکمل سیکیورٹی فراہم کرے،جہانگیر ترین کا مطالبہ
وزارت داخلہ تحریک انصاف کے سربراہ کو مکمل سیکیورٹی فراہم کرے،جہانگیر ترین کا مطالبہ۔ فوٹو : ایکسپریس/فائل
تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے عمران خان کی سیکورٹی واپس لینے پر وزیر داخلہ چوہدری نثار کوخط لکھ دیا۔
جہانگیر ترین کی طرف سے وزیرداخلہ کے نام خط میں کہا گیا کہ عمران خان ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ہیں، انھیں دھمکیاں مل رہی ہیں۔ایسے موقع پر سیکیورٹی واپس لینے پر حیرت ہوئی،خط میں مطالبہ کیا گیا کہ وزارت داخلہ تحریک انصاف کے سربراہ کو مکمل سیکیورٹی فراہم کرے۔