پاکستان مہنگائی کے اعتبار سے ایشیا میں پہلے نمبر پر آگیا
17معیشتوں کی نسبت پاکستان میں مہنگائی زیادہ ہے، یو این اکنامک کمیشن کی رپورٹ
پاکستان میں معاشی ترقی کا سفر سست روی سے جاری ہے. فوٹو: آئی این پی / فائل
پاکستان مہنگائی کے اعتبار سے ایشیا کی17 معیشتوں میں پہلے نمبر پر آگیا، اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے کا کہنا ہے کہ آئندہ سال پاکستان کی اقتصادی شرح افزائش 4 فیصد سے زائد رہے گی۔
یو این اکنامک اینڈ سوشل کمیشن فار ایشیا کی رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ پاکستان میں مہنگائی میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، جس کے باعث توقع ہے کہ مالی سال2014 میں مہنگائی کی شرح دہرے ہندسے11 فیصد تک بڑھ جائے گی، جو30 جون تک7.4 فیصد رہنے کا امکان ہے، رپورٹ میں ایشیا کی17 معیشتوں کا جائزہ لیا گیا، جن میں سب سے زیادہ مہنگائی پاکستان میں ریکارڈکی گئی۔
سروے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں معاشی ترقی کا سفر سست روی سے جاری ہے، اور رواں سال اقتصادی شرح افزائش3.6 فیصد اور آئندہ مالی سال4.1 فیصد متوقع ہے، جبکہ نوجوانوں میں بیروزگاری کی شرح بھی 11.2 فیصد رہے گی۔