آئی ایم ایف کاپاکستان سے بجلی مہنگی کرنے کامطالبہ
اقدام لیتے وقت اس بات کاخیال رکھاجائے کہ غریب طبقے پراس کے اثرات نہ پڑیں،نعمت شفیق
اقدام لیتے وقت اس بات کاخیال رکھاجائے کہ غریب طبقے پراس کے اثرات نہ پڑیں،نعمت شفیق۔ فوٹو: فائل
آئی ایم ایف نے حکومت پاکستان سے بجلی مہنگی کرنے کامطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ بجلی مہنگی کرنے کااثرغریبوں پرنہ پڑے۔
نجی ٹی وی کے مطابق آئی ایم ایف کے ایگزیکٹوبورڈ کے قائم مقام سربراہ نعمت شفیق نے کہاکہ پاکستان میں بجلی مزیدمہنگی کرناہوگی تاکہ حکومت پرسے سبسڈی کے بوجھ کوکم کیاجاسکے،یہ اقدام لیتے وقت اس بات کاخیال رکھاجائے کہ غریب طبقے پراس کے اثرات نہ پڑیں،اس کے علاوہ توانائی کی کے شعبے میں اصلاحات کاسلسلہ جاری رکھاجائے۔نعمت شفیق نے کہاکہ حکومت ٹیکس وصولی کے نظام میں خامیاں دور کرکے آمدن بڑھانے کے بھی اقدامات کرے۔