مشرف کے وکلا نے اقوام متحدہ سے مداخلت کی اپیل کردی
غداری کیس سیاسی اور نمائشی ہے،امریکا، برطانیہ اور سعودی عرب بھی قرض اتاریں،اسٹیونز کے
غداری کیس سیاسی اور نمائشی ہے،امریکا، برطانیہ اور سعودی عرب بھی قرض اتاریں،اسٹیونز کے۔ فوٹو: فائل
سابق صدر پرویز مشرف کے برطانوی وکلا نے غداری کیس کو سیاسی قرار دیتے ہوئے اقوام متحدہ سے مداخلت کی درخواست کی ہے۔
یہاں پریس کانفرنس میں وکیل 'اسٹیونز کے' نے کہا کہ ان کے مئوکل کے خلاف حکومت پاکستان کی طرف سے شروع کیا گیا مقدمہ سیاسی اور ٹرائل محض نمائشی ہے لہٰذا اقوام متحدہ مداخلت کرے۔ قانونی ٹیم نے امریکا، برطانیہ اور سعودی عرب سے بھی کہا کہ وہ نائن الیون کے حملوں کے بعد شروع ہونے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پرویز مشرف کے کردار کا قرض اتاریں۔