ڈرون حملےاقوام متحدہ کی قرارداد سفارتی کامیابی ہے پرویز رشید
قرارداد پر قوم مبارکباد کی مستحق ہے،آرٹ نیکی ہے،رنگوں سے بدی کو ختم کرنا چاہیے
قرارداد سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ پوری دنیا نے ڈرون کے معاملے پر پاکستان کی آواز میں اپنی آواز ملائی ہے۔ فوٹو: فائل
وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ میں ڈرون حملوں کے خلاف قرارداد کی منظوری پاکستان کی بڑی سفارتی کامیابی ہے جس پر پوری قوم مبارکباد کی مستحق ہے۔
یہاں تصویری نمائش کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا اس قرارداد سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ پوری دنیا نے ڈرون کے معاملے پر پاکستان کی آواز میں اپنی آواز ملائی ہے۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ اپنا پیغام پہنچانے کیلئے تخلیقی قوتوں کو بروئے کار لانا چاہیے۔ رنگ، برش اور قلم کے ذریعے بھی مثبت تشخص کو اجاگر کیا جاسکتا ہے۔
آرٹ اور کلچر کا فروغ حکومت کے ساتھ سول سوسائٹی کی بھی ضرورت ہے۔ پاکستان میں نئے سینما ہاؤس بننے چاہئیں تاکہ فلم انڈسٹری فروغ پاسکے۔ آن لائن کے مطابق سینیٹر پرویز رشید نے کہاکہ آرٹ ایک نیکی ہے اور رنگوں سے بدی کو ختم کرنا چاہیے۔ پاکستان فلم و ثقافت کے شعبوں میں جلد عروج پر جائیگا۔ ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ لوک ورثہ اور پاکستان مانومنٹ کو بابو سے چھڑا دیں گے اور ایم ڈی کی تقرری کیلئے جلد نام سامنے لے آئیں گے۔