پاکستان میں پانی کے ذخائرمیں کمی تشویشناک ہے ماہرین
ہمارے دریا ماحولیاتی آلودگی کا شکار،حکومتیں کوئی پلاننگ نہیں کررہیں
سوات میں 2روزہ واٹر کانفرنس،گلوبل واٹر اپرئیٹرز کی وڈیو لنک پر شرکت
آل پاکستان ایم ڈی واسا کی مینگورہ سوات میں 2 روزہ واٹر کانفرنس نے پاکستان میں پینے کے صاف پانی کے ذخائر میں تیزی سے ہونے والی کمی اور آلودگی کا شکار ہونے پر گہری تشویش کا اظہارکیاہے۔
کانفرنس نے پانی کے ذخائر کے ضیاع کو روکنے اور انہیں آلودگی سے محفوظ بنانے پر زور دیا ہے، چئیرمین پاکستان واٹر اپریٹر نیٹ ورک و ایم ڈی واسا لاہور سید زاہد عزیز کی زیر صدارت ہونے والی دو روزہ واٹر کانفرنس میں گلوبل واٹر اپرئیٹرز نے وڈیو لنک پر شرکت کی، کانفرنس کے شرکا اور ماہرین کا کہنا تھا کہ ہمارے دریا ماحولیاتی آلودگی کا شکار ہو رہے۔
زیر زمین پانی کی سطح تیزی سے گر رہی ہے جبکہ پانی جس کا کوئی متبادل موجود نہیں کے مستقبل کے حوالے سے حکومتیں کوئی پلاننگ نہیں کررہیں جو تشویش ناک بات ہے، پاکستان میں پانی کے ذخائر کی تلاش انہیں محفوظ بنانے اور مستقبل کی ضروریات کے مطابق پلاننگ کرنے کی ضرورت ہے۔