عراق 5 دھماکے پولیس اہلکار سمیت 14 افراد ہلاک
تزخرماتو میں ہونیوالے 2 بم دھماکوں میں 8 شہری ہلاک، 25 زخمی ہوگئے، کرکوک اور موصل میں بھی 3 افراد مارے گئے
شمالی صوبہ کرکوک میں سڑک کنارے بم دھماکے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ فوٹو:رائٹرز/فائل
KARACHI:
عراق میں 5 بم دھماکوں کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار سمیت14 افراد جاں بحق اور 28 زخمی ہوگئے۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق تز خرماتو شہر میں جانوروں کی منڈی میں ہونیوالے دو بم دھماکوں میں 8 افراد ہلاک اور 25 زخمی ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والے افراد کو قبرستان میں دفنایا جا رہا تھا کہ ایک اور دھماکا ہوگیا جس میں مزید 3 افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔
اے ایف پی کے مطابق شمالی صوبہ کرکوک میں سڑک کنارے بم دھماکے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ موصل میں بھی بم دھماکے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا۔