سینٹرل کنٹریکٹسلیکٹرز کو فہرست تیار کرنے کی ہدایت

ورلڈ کپ 2015 کی تیاری کیلیے ٹیم کو قبل از وقت آسٹریلیا بھجوانے پر بھی غور

ہوم سیریز کے نیوٹرل وینیوز پر انعقاد سے ہمارے منافع کی شرح کم ہوئی ہے،پی سی بی حکام۔ فوٹو: فائل

GILGIT:
پی سی بی نے سلیکٹرز کو نئے سال کے سینٹرل کنٹریکٹ کیلیے فہرستیں تیار کرنے کی ہدایت کردی، 20سے 25کرکٹرز کو شامل کیا جائیگا۔

دوسری طرف ورلڈ کپ 2015کی تیاری کیلیے ٹیم کو قبل از وقت آسٹریلیا بھجوانے پر بھی غور کیا جارہا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی کرکٹرز کو سینٹرل کنٹریکٹ تاخیر سے دینے کی روایت رہی تاہم اس بار پی سی بی کچھ زیادہ ہی پُرجوش دکھائی دیتا ہے،غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نئے معاہدوں کو حتمی شکل دینے کیلیے سلیکٹرز کو 20سے 25کھلاڑیوں کی فہرست تیار کرنے کی ہدایت دی گئی ہے،اس میں ٹیم منیجر معین خان اور کپتان مصباح کی مشاورت بھی شامل ہوگی۔ دوسری طرف ورلڈ کپ 2015 کی تیاری اور کنڈیشنز سے مطابقت کیلیے ٹیم کو قبل از وقت آسٹریلیا بھجوانے کا منصوبہ بھی زیر غور ہے۔




پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد نے کہاکہ ہوم سیریز کے نیوٹرل وینیوز پر انعقاد سے ہمارے منافع کی شرح کم ہوئی ہے،اسی وجہ سے نشریاتی حقوق کے معاملے میں بھی نقصان ہوا، ورلڈ کپ سے قبل ہمارے آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور زمبابوے کیساتھ مقابلے شیڈول ہیں، دیگر بورڈز سے بھی درخواست کر رہے ہیں کہ مشکل حالات میں ہمارے ساتھ تعاون کریں، قطعی مختلف کنڈیشنز میں میچز سے ہمیں میگا ایونٹ کی تیاری میں زیادہ مدد نہیں ملے گی، اسی لیے ورلڈ کپ کی تیاری کیلیے ٹیم کو کچھ عرصے قبل آسٹریلیا بجھوانے پر غور کر رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہوم سیریز نہ ہونے کی وجہ سے بورڈ اور کھلاڑیوں کو درپیش مشکلات کا لوگ اندازہ نہیں کرسکتے۔ ایشا کپ اور ورلڈ ٹی20 کے بعد زیادہ مصروفیات نہیں،امید ہے کہ چیمپئنز لیگ کے2ایونٹس میں شرکت کے بعد پاکستانی کرکٹرز کو آئی پی ایل کھیلنے کا موقع مل جائیگا۔
Load Next Story