بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں کورونا وائرس کے مزید 15 کیسز سامنے آگئے
مزید 19 نئے کیسز سامنے آئے جن میں سے 15 کا تعلق تعلیمی اداروں سے ہے
مزید 19 نئے کیسز سامنے آئے جن میں سے 15 کا تعلق تعلیمی اداروں سے ہے (فوٹو: فائل)
بلوچستان میں کورونا وائرس کے مزید 19 نئے کیسز سامنے آگئے جن میں سے 15 كا تعلق تعلیمی اداروں سے ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق بلوچستان میں کورونا وائرس کے 19 نئے مریض سامنے آگئے جس کے بعد صوبے میں وائرس سے متاثرہ مجموعی تعداد 15688 اور صحت یاب مریضوں کی کل تعداد 15330 ہوگئی۔
محکمہ صحت کی رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ رپورٹ ہونے والے نئے 19 کیسسز میں سے بلوچستان کے تعلیمی اداروں سے 15 کیسز سامنے آئے ہیں۔ تعلیمی اداروں سے نئے کیسسز رپورٹ ہونے کے بعد کورونا وائرس کے مریضوں کی کل تعداد 653 ہوگئی۔
قبل ازیں مختلف تعلیمی اداروں میں اب تک مجموعی طور پر 9776 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 9123 منفی آئے۔