گرینڈ ہیلتھ الائنس اور حکومت سندھ میں مذاکرات کامیاب

گرینڈ ہیلتھ الائنس سندھ نے احتجاج ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

گرینڈ ہیلتھ الائنس سندھ نے احتجاج ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ فوٹو : فائل

گرینڈ ہیلتھ الائنس اور حکومت سندھ کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے۔


بدھ کے روز حکومت سندھ اور گرینڈ ہیلتھ الائنس سندھ کے درمیان مذاکرات ہوئے جو کامیاب ہوگئے۔

صوبائی وزیر سعید غنی اور سیکریٹری صحت ڈاکٹر کاظم حسین جتوئی نے ڈاکٹرز، نرسز، پیرا میڈکس سپورٹنگ اسٹاف اور پوسٹ گریجوئیٹس کے مطالبات 10 دن میں حل کرنے کی یقین دہانی کروائی، جس کے بعد گرینڈ ہیلتھ الائنس سندھ کے رہنماوں کا کہنا تھا کہ سندھ کے تمام اسپتالوں کی او پی ڈیز کا بائیکاٹ ختم کرنیکا اعلان کر رہے ہیں۔
Load Next Story