پی ٹی اے نے کاروبار، فری لا نسرز کیلیے آن لائن پورٹل متعارف کرادیا

نمائندہ ایکسپریس  جمعرات 22 اکتوبر 2020
آئی پی وائٹ لسٹنگ اور وی پی این رجسٹریشن کے لئے آن لائن پورٹل متعارف کرایا گیا ہے، پی ٹی اے۔فوٹو : فائل

آئی پی وائٹ لسٹنگ اور وی پی این رجسٹریشن کے لئے آن لائن پورٹل متعارف کرایا گیا ہے، پی ٹی اے۔فوٹو : فائل

 اسلام آباد: پی ٹی اے نے کاروبار اور فری لانسرز کی سہولت کیلیے آن لائن پورٹل متعارف کرادیا۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)نے کاروبار اور فری لانسرز کی سہولت کیلیے آئی پی وائٹ لسٹنگ اور وی پی این رجسٹریشن کے لئے آن لائن پورٹل متعارف کرادیا ہے۔

پی ٹی اے کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اب کال سینٹرز، کمپنیاں اور فری لانسرز اپنے کاروبار سے متعلقہ کم از کم ایک اسٹیٹک آئی پی ایڈریس اور متعلقہ ادارے کے تصدیقی لیٹر، h t t p s : / / i p r e g i s t r a t i o n . p t a . g o v . p k / پر جمع کرا کر رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔