49 ہزار ٹیکس چوروں کو نوٹسز بھجوادیے گئے ایف بی آر

جون تک مزید50ہزارنادہندگان کونوٹس دیے جائیںگے،ٹیکس نیٹ کوتوسیع دی جا رہی ہے

وفاقی حکومت کو25 فیصدآمدنی پٹرولیم مصنوعات پرعائد ٹیکسوں سے ہوتی ہے۔ فوٹو: فائل

فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کو ٹیکسوں کی مد میں 25 فیصد سے زائد آمدنی پٹرولیم مصنوعات سے حاصل ہوتی ہے۔

اس ضمن میں ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ 54 فیصد کسٹم ڈیوٹیاں ایسی ہیں جن پر عائد ٹیکس تمام امپورٹرز کیلیے مساوی نہیں، حکومت آمدنی بڑھانے کیلیے ٹیکس نیٹ کا دائرہ کار وسیع کرنے کی کوششوں میں ہے۔




ایف بی آر کا کہنا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے مجموعی طور پر 49 ہزار سے زائد ٹیکس نادہندگان کو نوٹسز بھجوائے جا چکے ہیں،آئندہ سال جون تک مزید50 ہزار ٹیکس چوروں کو نوٹسز بھجوائے جائینگے۔
Load Next Story