بیشتراجناس کی عالمی قیمتوں میں گزشتہ ہفتے اضافہ
سونے چاندی پلاڈیم وپلاٹیم کے نرخ کم اور تانبے لیڈ ٹین کلئی وجست کے بڑھ گئے
خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ،چینی443.8سے گھٹ کر 442.4ڈالر فی ٹن ہو گئی۔
LONDON:
اجناس کی عالمی منڈیوں میں گزشتہ ہفتے قیمتی دھاتوں کے نرخ میں کمی اور تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا، بیشتر صنعتی دھاتوں کے دام بھی بڑھ گئے تاہم قیمتیں دھاتوں کے دام میں کمی کی وجہ امریکی بینکاری ریگولیٹر فیڈرل ریزرو کی جانب سے اپنی معاشی پیکیج کو بتدریج واپس لینے کا اعلان قراردی جا رہی ہے جس کے تحت جنوری سے پیکیج 10ارب ڈالر کی کمی سے 75ارب ڈالر ماہانہ کردیا جائے گا۔
گزشتہ ہفتے قیمتی دھاتوں کے نرخ گر گئے، لندن بلین مارکیٹ میں ایک ہفتے میں سونے کی قیمت 1232ڈالر سے گھٹ کر 1203 ڈالر فی اونس ہوگئی جبکہ چاندی کے نرخ 19.55 ڈالر سے گھٹ کر 19.33 ڈالر فی اونس ہوگئے، لندن پلاٹینم وپلاڈیم مارکیٹ میں پلاٹینم کی قیمت 39ڈالر کمی سے 1328ڈالر فی اونس، پلاڈیم کی 23ڈالر گھٹ کر700 ڈالر فی اونس ہوگئی، صنعتی دھاتوں میں سے تانبے کی قیمت 2.5ڈالر کے اضافے سے 7241 ڈالر فی ٹن، ایلومینیم کی 9.5ڈالر کی کمی سے1789 ڈالر فی ٹن، لیڈ کی 65 ڈالر بڑھ کر2205ڈالر فی ٹن، ٹین کی 71ڈالر کے اضافے سے 22871ڈالر فی ٹن، کلئی کی 310 ڈالر کے اضافے سے 14ہزار360ڈالر فی ٹن اور جست کی 65.25ڈالر کے اضافے 2032ڈالر فی ٹن ہوگئی۔
گزشتہ ہفتے خام تیل کی منڈیوں میں بھی مثبت رجحان رہا، لندن کی انٹرکانٹینینٹل ایکسچینج میں برینٹ نارتھ سی خام تیل کی فروری میں فراہمی کے لیے قیمت 108.28 سے بڑھ کر 111.44ڈالر فی بیرل جبکہ نیویارک مرکنٹائل ایکسچینج میں ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ یا لائٹ سوئٹ کروڈ کی آئندہ ماہ فراہمی کے لیے قیمت 97.17 ڈالر سے بڑھ کر98.92 ڈالر فی اونس ہوگئی، چینی کی قیمتوں میں گزشتہ ہفتے کمی دیکھی گئی، لندن فیوچر ایکسچینج میں چینی کی قیمت ایک ہفتے میں 443.80 ڈالر سے گھٹ کر 442.40 ڈالر فی ٹن ہوگئی جبکہ نیویارک کی فیوچر مارکیٹ میں خام چینی کی قیمت بڑھ کر16.42 سینٹ فی پونڈ ہوگئی جو ایک ہفتے قبل 16.24 سینٹ فی پونڈ تھی۔