اوگرا آئل ڈپارٹمنٹ سال میں 5 فیصد پمپس کا معائنہ

ملک بھر میں 9500 میں سے صرف 420 غیر قانونی پمپس کا معائنہ کیا گیا

اوگرا پٹرولیم مصنوعات کی کوالٹی برقرار رکھنے میں ناکام ہو چکا، آڈٹ حکام۔ فوٹو: فائل

اوگرا کے آئل ڈپارٹمنٹ کی ناقص کارکردگی، آئل ڈپارٹمنٹ نے ایک سال میں صرف 5 فیصد پٹرول پمپس کی انسپکشن کی۔


آڈٹ حکام نے بھانڈا پھوڑ دیا،آڈٹ دستاویز کے مطابق اوگرا کے آئل ڈپارٹمنٹ کی نااہلی کی بنا پر ملک میں غیر قانونی فلنگ اسٹیشنز کی من مانیاں پر عروج پر پہنچ گئیں۔

ملک بھر میں ایک سال میں 9 ہزار 500 آوٹ لیٹس میں سے صرف 420 کا معائنہ کیاگیا، تیل کمپنیوں کے آوٹ لیٹس کی بجائے غیر قانونی پٹرول پمپس کی انسپکشن کی گئی، غیر محفوظ پٹرول ڈپوز اور ری فیولنگ سی سالانہ درجنوں مہلک حادثات ہورہے ہیں، چھوٹے فلنگ اسٹیشنز پر مقررہ قیمت سے زائد پر پٹرولیم مصنوعات بیچی جا رہی ہیں۔
Load Next Story