خسارے کے شکار اداروں کیلیے ہولڈنگ کمپنی بنانے کی تجویز
اداروں کومنافع بخش اور نجکاری کے لیے قابل عمل اسٹریٹجی بنانے میں مدد ملے گی
تجویزشوکت ترین نے دی، توانائی بحران سے نمٹنے کے لیے بھی سفارشات دیں، ذرائع۔ فوٹو: فائل
سابق وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے حکومت کو تجویز دی ہے کہ پی آئی اے، پاکستان اسٹیل ملز سمیت خسارے کا شکار دیگر پبلک سیکٹر آرگنائزیشن (پی ایس ایز)کو ایک ہولڈنگ کمپنی قائم کرکے ان کے ماتحت کردیا جائے۔
ذرائع نے بتایا کہ سابق وزیر خزانہ نے ملکی خزانے پر بوجھ کی حامل ان پی ایس ایز سے چھٹکارا پانے کے لیے خصوصی کمپنی کے ذریعے ان کی بیلنس شیٹ بنانے سمیت دیگر ضروری اقدامات کی تجویز دی ہے تاکہ جن اداروں کی نجکاری کرنا ہے ان کی نجکاری کی جا سکے اور جن کو اصلاحات کے ذریعے منافع بخش بنانا ہے انہیں ایک قابل عمل اسٹریٹجی کے تحت فعال ادارے بنایا جاسکے۔
ذرائع کے مطابق انہوں نے حکومت کو ملک میں جاری توانائی بحران کے حل کے حوالے سے بھی اپنی تجاویز دی ہیں تاکہ یورپی یونین کی طرف سے پاکستان کو دیے جانے والے جی ایس پی پلس اسٹیٹس سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لیے ملکی برآمدی صنعت کو بجلی اور گیس کی دستیابی ہوسکے۔