فنکار برادری کی مدد کیلیے ہر فورم پر آواز بلند کرتی ہوں کنول
کچھ مفاد پرست رکاوٹیں پیدا کر رہے ہیں، آندھی آئے یا طوفان اپنا کام جاری رکھونگی
(ن)لیگ کی فنکار دوست قیادت بہت کچھ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، ایکسپریس سے گفتگو۔ فوٹو: فائل
رکن پنجاب اسمبلی اور سابق اداکارہ کنول نعمان نے کہا ہے کہ میں فنکار برادری کی مدد کے لیے ہر لمحہ تیار ہوں اور اس کے لیے میں ہر فورم پر آواز بلند کرتی رہتی ہوں۔
افسوس ہے کہ کچھ مفاد پرست لوگ بہتر کام پر مجھے سپورٹ کرنے کی بجائے رکاوٹ پیدا کر رہے ہیں، مگر میں ان مفاد پرستوں کو یہ بتا دینا چاہتی ہوں کہ آندھی آجائے یا طوفان میں اپنا کام جاری رکھوں گی۔ انھوں نے ''ایکسپریس'' سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ شوبز انڈسٹری نے مجھے پہچان دی، آج میں جس مقام پر موجود ہوں وہ صرف اورصرف شوبز انڈسٹری کی بدولت مجھے ملا ہے، اس لیے مجھ سے بہترکوئی دوسرا سیاستدان فنکار برادری کے مسائل کو نہیں جان سکتا، ماضی میں جس طرح سے فنکار برادری کو ہمیشہ عدم توجہی کا نشانہ بنایا گیا ہے اب ایسا نہیں ہو گا، مجھے صوبے اور وفاق میں جب بھی موقع ملتا ہے، میں اپنی برادری کی سپورٹ کے لیے آواز بلند کرتی ہوں۔
کچھ عرصہ قبل بھی وزیراعلیٰ شہباز شریف کے سامنے کچھ گزارشات پیش کی تھیں جن کے مستقبل میں شوبز سے وابستہ افراد کو بہتر نتائج ملیں گے، لیکن مجھے یہ جان کر بہت افسوس ہوتا ہے کہ کچھ لوگ بلاوجہ میرے کام میں رکاوٹیں پیدا کرنے میں لگے رہتے ہیں حالانکہ ان کے ایسا کرنے سے میرا کوئی نقصان نہیں ہو گا، بلکہ وہ لوگ اس سہولت سے محروم رہ جائینگے جس کے وہ حقدار ہیں۔ انھوں نے کہا کہ میں سب لوگوںکو بتا چکی ہوں کہ مجھے اپنی تجاویز دیں تاکہ میں وہ اعلیٰ حکام تک پہنچائوں، میں یقین دلاتی ہوں کہ مسلم لیگ(ن) کی قیادت فنکار دوست ہے اور وہ فنکار برادری کے لیے بہت کچھ کرنے کا ارادہ بھی رکھتی ہے۔