پاکستانی فلم ’’ زندہ بھاگ‘‘ آسکر کی دوڑ سے باہر ہوگئی

سعودی عرب کی فلم ’’وجدہ‘‘ اور ایرانی ’’دی پاسٹ‘‘ بھی لسٹ میں جگہ نہ بنا سکیں

ایران کے مشہور ہدایتکار اصغر فرہادی کی فلم ’’دی پاسٹ‘‘ بھی خارج ہو گئی. فوٹو: فائل

پاکستانی فلم '' زندہ بھاگ'' آسکر کی دوڑ سے باہر ہو گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بین الاقوامی فلمی صنعت کے معتبر ترین ایوارڈز کے لیے 9 غیر ملکی فلموں کو شارٹ لِسٹ کیا گیا اور '' زندہ بھاگ'' ان فلموں میں جگہ نہیں بنا سکی۔

آسکر ایوارڈز کی انتظامی کمیٹی کی جانب سے بہترین غیر ملکی زبان کی فلم کی کیٹگری کے لیے ابتدائی طور پر شارٹ لِسٹ فلموں سے خارج ہونے والی فلموں میں سب سے نمایاں نام سعودی عرب کی خاتون ہدایتکارہ کی پہلی فلم '' وجدہ'' ہے۔




ایران کے مشہور ہدایتکار اصغر فرہادی کی فلم ''دی پاسٹ'' بھی خارج ہو گئی۔ فرہادی کو اسی کیٹگری میں 2012ء میں بہترین فلم کا ایوارڈ حاصل ہوا تھا۔ آسکر ایوارڈ کی تمام کیٹگریوں کے لیے تمام نامزدگیوں کا حتمی اعلان سولہ جنوری کو کیا جائے گا۔
Load Next Story