جامعہ کراچیگریجویشن اور ماسٹرزپروگرام کیلیے داخلہ ٹیسٹ آج ہوگا

فارم۔ڈی ،بی اے / ایل ایل بی اور چائینزکورس کے داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

تاخیر سے آنے والے طلبا کو ٹیسٹ میں بیٹھنے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی۔ فوٹو: فائل

جامعہ کراچی کے ڈائریکٹر ایڈمیشن پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی کے اعلامیے کے مطابق ایسے امیدوار جنھوں نے انٹرمیڈیٹ کا امتحان پاس کرلیا ہے اور بی ایس / بی ای اور آنرزپروگرام میں داخلے کے خواہشمند ہیں۔

ان کا داخلہ ٹیسٹ این ٹی ایس کے زیر اہتمام آج صبح 9 بجے جبکہ ایسے امیدوار جنھوں نے بی ایس سی / بی سی ایس / ہوم اکنامکس/ بی ای،بی ٹیک،بی اے / ہیومنٹیزاور سوشل سائنسز میں گریجویشن کا امتحان پاس کیا ہے اور ماسٹر ز پروگرام میں داخلے کے خواہشمند ہیں ان کا داخلہ ٹیسٹ دوپہر ایک بجے ہوگا،داخلہ ٹیسٹ میں شرکت کے خواہشمند طلبا کویہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ نصف گھنٹہ قبل امتحانی مرکز پہنچ جائیں، تاخیر سے آنے والے طلبا کو ٹیسٹ میں بیٹھنے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی۔




جامعہ کراچی کے ڈائریکٹر ایڈمیشن پروفیسر ڈاکٹر خالدعراقی کے اعلامیے کے مطابق شعبہ فارم۔ڈی (صبح وشام) ،بی اے / ایل ایل بی اور چائینزسرٹیفکیٹ کورس کی داخلہ فیس جمع کرانے کی تاریخ میں 30 دسمبر تک توسیع کردی گئی ہے،جامعہ کراچی کے ڈائریکٹر ایڈمیشن پروفیسر ڈاکٹر خالدعراقی کے مطابق بی ایس/ آنرز اوپن میرٹ کی آج جاری ہونے والی داخلہ فہرست اب 29 دسمبرکو جاری کی جائے گی۔
Load Next Story