صدر بنگلہ بورڈ نے کرکٹرز کو معاوضوں کی عدم ادائیگی کی ذمہ داری قبول کرلی

بی سی بی نے بنگلہ دیش لیگ میں معاوضوں کے حوالے تے تلخ تجربے کے باوجود ڈی پی ایل میں ادائیگی کا نیا سسٹم رائج کیا تھا

بی سی بی نے بنگلہ دیش لیگ میں معاوضوں کے حوالے تے تلخ تجربے کے باوجود ڈی پی ایل میں ادائیگی کا نیا سسٹم رائج کیا تھا ۔ فوٹو: فائل

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر نظم الحسن نے ڈھاکا پریمیئر لیگ میں کھلاڑیوں کو معاوضوں کی عدم ادائیگی کی ذمہ داری قبول کرلی۔


بی سی بی نے بنگلہ دیش لیگ میں معاوضوں کے حوالے تے تلخ تجربے کے باوجود ڈی پی ایل میں ادائیگی کا نیا سسٹم رائج کیا تھا جس کی وجہ سے ابھی تک کرکٹرز کو معاوضے نہیں ملے۔ گذشتہ روز جب بی سی بی کے صدر ایک اور ٹوئنٹی 20 ٹورنامنٹ کے اجرا کرنے لگے تو میڈیا نے انھیں گھیر لیا جس پر نظم الحسن نے ڈھاکا لیگ میں معاوضوں کی ابتر صورتحال کی ذمہ داری قبول کرلی۔ کلبز کا کہنا ہے کہ انھیں بورڈ کی جانب سے گرانٹ ملے گی جس کے بعد وہ کھلاڑیوں کو ادائیگیاں کریں گے، دلچسپ بات یہ ہے کہ الیکشن سے قبل رشوت کے طور پر بورڈ نے ڈھاکا لیگ کے کلبز کو 35 لاکھ ٹکا کی گرانٹ دینے کا اعلان کیا تھا جس میں سے اب بھی 10 لاکھ ٹکا باقی ہیں۔
Load Next Story