اکشے اور سوناکشی کیلئے تاریخی ایسٹ بنگال فٹبال کلب کی تاحیات ممبرشپ

اسکول کے زمانے میں فٹبال کھیلتے اور گول کیپر ہوا کرتا تھا،اکشے کمار

اسکول کے زمانے میں فٹبال کھیلتے اور گول کیپر ہوا کرتا تھا،اکشے کمار۔ فوٹو : فائل

خطروں کے کھلاڑی اکشے کماراور سوناکشی سنہا کو تاریخی ایسٹ بنگال فٹبال کلب کی اعزازی تاحیات ممبر شپ مل گئی۔


یہ کلب اس دہائی میں اپنے قیام کی ایک صدی کا جشن منا رہا ہے، یہ2020 میں پورے 100سال کا ہوجائے گا، بالی ووڈ اسٹار اکشے کمار اورسوناکشی سنہا کولکتہ میں کلب کے کیمپ میںگ ئے اور کھلاڑیوں سے بات چیت بھی کی۔ اس موقع پر اکشے کمار نے انکشاف کیا کہ وہ خود اسکول کے زمانے میں فٹبال کھیلتے اور گول کیپر ہوا کرتے تھے، وہ آئندہ برس برازیل میں فیفا ورلڈ کپ بھی دیکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ ایسٹ بنگال کی تاحیات ممبر شپ میرے لیے ایک بہت بڑا اعزاز ہے۔ایسٹ بنگال کلب کی جانب سے سالٹ لیک اسٹیڈیم میں کلچرل گالا کا اہتمام بھی کیا گیا۔
Load Next Story