بھارت میں الیکشن سے قبل تعلقات میں کوئی بریک تھرو نہیں ہوگا سرتاج عزیز

ڈرون حملے روکنے کیلیے امریکا پر دبائو بڑھائیں گے، حملوں میں بتدریج کمی آئے گی،مشیرخارجہ

اقوام متحدہ کی قرار داد پاکستان کے موقف کی تائید ہے، مسئلہ کشمیرسمیت تمام مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کیا جا ئیگا۔ فوٹو: فائل

وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سر تاج عزیز نے کہا ہے کہ ہم بھارت کے ساتھ تعلقات کی بہتری اور تمام مسائل کا حل چاہتے ہیں مگر بھارت میں الیکشن سے قبل دونوں ممالک کے تعلقات میں کوئی بڑا بر یک تھرو نہیں ہوگا، ہم ڈرون حملوں کا مسئلہ سفارتی ذرائع اور بات چیت کے ذریعے حل کر نا چاہتے ہیں، احتجاج کر نا تحریک انصاف کا جمہو ری حق ہے مگر کسی کو قانون ہاتھ میں نہیں لینا چاہیے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتے کو یہاں میڈیا سے گفتگو میں مشیرخارجہ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت میں تعلقات کی بہتری دونوں ممالک اور خطے کے مفاد میں ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ دونوں ممالک میں مسئلہ کشمیرسمیت تمام مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کیا جا ئے۔ ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ بھارت میں آج کل انتخابات ہو رہے ہیں اور جب تک وہاں پر انتخابات کا عمل مکمل اور نئی حکو مت وجود میں نہیں آتی اس وقت دونوں ممالک کے تعلقات میں کوئی بر یک تھرو نہیں ہوگا۔




ایک انٹرویو میں مشیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اپنی حدود میں ڈرون حملے روکنے کیلیے امریکا پر دبائو بڑھاتا رہے گا، ڈرون حملوں میں بتدریج کمی آئے گی، یہ پہلی مرتبہ ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ڈرون حملوں کے خلاف قرار داد کی منظوری پاکستان کے موقف کی تائید ہے۔ ایک سوال پر انھوں نے کہاکہ ن لیگ کی حکومت نے سابقہ حکومت کی نسبت ڈروں حملوں پر سخت موقف اختیار کیا ہے۔ انھوں نے کہا ہم نے امریکا پر واضح کردیاکہ ڈرون حملے پاکستان کی خود مختاری کے خلاف ہیں جن کا فائدے کی بجائے نقصان ہورہا ہے۔
Load Next Story