پاکستان دہشت گردی وانتہاپسندی سے سنجیدگی کے ساتھ نمٹےحامدکرزئی

پاکستان اور افغانستان کی عوام کے درمیان رشتہ ہے۔افغان صدر

پاکستان اور افغانستان کی عوام کے درمیان رشتہ ہے۔افغان صدر۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
افغان صدرحامد کرزئی نے کہا ہے کہ پاکستان کودہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف سنجیدگی سے نمٹنا چاہیے۔


افغان میڈیا کے مطابق قومی وطن پارٹی کے رہنماکی سربراہی میں پاکستانی پارلیمانی وفدنے صدارتی محل میں افغان صدر حامدکرزئی سے ملاقات کی جس میں دہشت گردی کے خلاف جنگ، پاک افغان خطے میں قیام امن سمیت دیگراہم امور پرتبادلہ خیال کیاگیا۔ اس موقع پرافغان صدرنے کہاکہ اگرچہ پاکستان اور افغانستان کی عوام کے درمیان رشتہ ہے، پاکستان کو دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے بھی سنجیدہ اقدام کرنے چاہئیں۔ اس موقع پردونوں فریقوں نے خطے میں امن واستحکام کے لیے دو طرفہ تعاون کے فروغ پربھی اتفاق کیا۔
Load Next Story