ڈرون حملے عالمی قوانین کے سراسر خلاف ہیں مسعود خان
پاکستان نے ڈرونز استعمال کی منظوری بھی نہیں دی، اقوام متحدہ میں مندوب کی گفتگو
جہاں بھی ڈرون حملہ ہوتا ہے تو وہاں بے گناہ لوگ اس کا نشانہ بن جاتے ہیں۔ فوٹو: فائل
ISLAMABAD:
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مندوب مسعود خان نے کہا ہے کہ پاکستان کے علاقے میں امریکی ڈرونز حملے نہ صرف ملکی خودمختاری اور علاقائی استحکام بلکہ یہ بین الاقوامی قانون کے بھی سراسر خلاف ہیں۔
جنرل اسمبلی میں ڈرونز کے استعمال سے متعلق قرارداد کی منظوری کے بعد ''ریڈیو فری یورپ'' کو انٹرویو دیتے ہوئے پاکستانی مندوب مسعود خان نے کہا کہ پاکستان کی حکومت نے مسلح ڈرونز کے استعمال کی رسمی منظوری بھی نہیں دی ہے۔
انھوں نے کہا کہ جہاں بھی ڈرون حملہ ہوتا ہے تو وہاں بے گناہ لوگ اس کا نشانہ بن جاتے ہیں اور متاثرہ علاقے کی پوری آبادی مسلسل خوف کی حالت میں زندگی گزار رہی ہے۔