عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی
ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 111600روپے ہو گئی ہے
ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 111600روپے ہو گئی ہے۔ فوٹو: فائل
عالمی اور مقامی منڈی میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی واقع ہوئی ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس 24 قیراط سونے کی قیمت 30 ڈالر کی کمی سے 1872 ڈالر کی سطح پرپہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعرات کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 1650 روپے اور 1414 روپے کی کمی واقع ہوئی۔
قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر ایک لاکھ 11 ہزار 600 روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 95 ہزار 680 روپے ہوگئی۔