کوئی اداکارہ گانے پر اپنی مرضی کا ڈانس نہیں کرتی صائمہ خان

فحاشی کے خاتمے کے لیے فنکاروں کے ساتھ ملکر قواعد و ضوابط طے کیے جائیں

فحاشی کے خاتمے کے لیے فنکاروں کے ساتھ ملکر قواعد و ضوابط طے کیے جائیں۔ فوٹو: فائل

اسٹیج اداکارہ صائمہ خان نے کہا ہے کہ فحاشی کے خاتمے کے لیے مانیٹرنگ ٹیمیں بنانے کی بجائے فنکاروں کے ساتھ ملکر قواعد و ضوابط طے کیے جائیں تو بہتر ہوگا۔

ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ صائمہ خان نے کہا کہ کوئی بھی اداکارہ خود کسی بھی گانے پر اپنی مرضی کا ڈانس نہیں کرتی بلکہ جو ڈائریکٹر کی ہدایت ہوتی ہے اس کے مطابق ہی ڈانس کرنا پڑتا ہے۔




انھوں نے کہا کہ میں سمجھتی ہوں کہ اگر حکومت اسٹیج پر فحاشی ختم کرنے میں سنجیدہ ہے تو مانیٹرنگ ٹیموں کی بجائے فنکاروں کے ساتھ ملکر قواعد و ضوابط طے کیے جائیں۔

 
Load Next Story