چین میں برف سے مجسمہ سازی کا سالانہ مقابلہ شروع

بیجنگ: چین کے سرد ترین شہر ہربن میں30ویں سالانہ آئس اینڈ اسنوفیسٹیول کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں جس میں دنیا بھر سے سیاح شرکت کرینگے۔

5جنوری کو شروع ہونے والے اس فیسٹیول سے قبل برف سے مجسمہ سازی کے سالانہ مقابلوں کاآغاز کردیا گیا ہے۔ برف سے دیوہیکل ،دلچسپ اور منفرد مجسمے تخلیق کرنے کے اس مقابلے میں کئی ممالک کی 20 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں اورماہر آرٹسٹ ایک دوسرے کے دوبدو نظر آرہے ہیں۔

اس مقابلے میں شامل ٹیموں کو شونگ ہوانامی جمے ہوئے دریا سے برف لے کراْسے تراش خراش کرچار دن میں ایسا مجسمہ تخلیق کرنا ہوتا ہے جو نہ صرف دو لوگوں کے قد کے برابر بلکہ اس کا وزن بھی دو ٹن تک ہو۔