- فیصل واوڈا پریس کانفرنس ازخود نوٹس کیس میں سپریم کورٹ کا حکمنامہ
- ٹی20 ورلڈکپ؛ جے شاہ نے اپنی ٹاپ 4 ٹیموں کی پیشگوئی کردی
- جناح ہاؤس حملہ کیس؛ یاسمین راشد، عمر چیمہ کی ضمانت منظور
- مہندی کی تقریب میں شراب نوشی سے منع کرنے پر ماموں زاد بہن قتل
- ٹی20 ورلڈکپ؛ پاکستان کے 15 رکنی اسکواڈ کو حتمی شکل دیدی گئی
- کرکٹ آسٹریلیا کا احسن اقدام، پاکستانی شائقین کیلئے فین زون بنانے کا اعلان
- شاعر احمد فرہاد لاپتا کیس؛ سیکرٹری دفاع کو ایجنسیوں سے رپورٹس لیکر جمع کروانے کا حکم
- فیصل واوڈا اور مصطفی کمال کو توہینِ عدالت کے شوکاز نوٹسز، سپریم کورٹ طلب
- علحیدگی کی صورت میں دولت کیسے بچاؤں! رونالڈو کا قانونی قدم
- حکومت کی نان فائلرز کی سمز بلاک کرنے پر حکمِ امتناع خارج کرنے کی درخواست
- جنوبی وزیرستان میں گرلز اسکول بم سے اڑا دیا گیا
- عالمی برادری فلسطینیوں کے خلاف وحشیانہ جارحیت بند کروائے، سعودی عرب
- ٹی20 ورلڈکپ؛ وارم اَپ میچز کا شیڈول جاری
- 2000 سے زائد جگسا پزل اکٹھا کرنے کا ریکارڈ
- کیریبیئنز آج بھی سوئنگ کے سلطان ’وسیم اکرم‘ کے سحر میں مبتلا
- سبزی خوروں کی غذاؤں اور بہتر صحت کے درمیان تعلق کا انکشاف
- گوگل کا اینڈرائیڈ صارفین کیلئے سیکیورٹی فیچر متعارف کرانے کا اعلان
- روہت شرما پاکستانی مداح کے پیغامات پر مسرور
- کوچ بابر کو توقعات کے بوجھ سے آزاد کرائیں گے
- گرمی کی شدت میں اضافہ، وفاقی تعلیمی اداروں کے اوقات تبدیل
بھارتی وزیر خارجہ امیت شاہ ہیلی کاپٹر حادثے میں بال بال بچ گئے
پٹنہ: بھارتیہ جنتا پارٹی کے سابق صدر، موجودہ وزیر خارجہ اور مودی کے دیرینہ دوست امیت شاہ جلسے سے روانگی کے وقت ہیلی کاپٹر حادثے میں بال بال بچ گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 59 سالہ وزیر خارجہ امیت شاہ ریاست بہار میں انتخابی مہم کے دوران اُن کا ہیلی کاپٹر اُڑان بھرتے وقت پائلٹ کے قابو سے باہر ہوگیا اور تھوڑی اونچائی پر جاکر دائیں جانب جھولتے ہوئے دوبارہ زمین سے ٹکرا گیا۔
تاہم پائلٹ نے مہارت اور ہوشیاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہیلی کاپٹر پر کنٹرول حاصل کرلیا اور کامیابی سے پرواز بھرلی۔ اس حادثے میں امیت شاہ اور ان کے دیگر ساتھی مکمل طور پر محفوظ رہے تاہم ہیلی کاپٹر کو کچھ نقصان پہنچا۔
یاد رہے کہ 5 سال قبل بھی امیت شاہ اپنے ہیلی کاپٹر سے اترتے ہوئے پاؤں پھسلنے کی وجہ سے گر گئے تھے اور انھیں معمولی چوٹیں آئی تھیں۔
یہ خبر پڑھیں : مودی کے نفرت آمیز مسلم دشمن بیانات کیساتھ بھارت میں الیکشن کا آغاز
بہار میں بھارتیہ جنتا پارٹی اور جے پی نتیش کمار کی جماعت ’جے ڈی یو‘ نے انتخابی اتحاد کیا ہے۔ 17 نشستوں پر بی جے پی جب کہ 16 جے ڈی یو کا امیدوار ہے۔
یاد رہے کہ بھارت میں عام انتخابات کے 7 مرحلوں میں سے 2 مرحلے مکمل ہوچکے ہیں جب کہ تمام مراحل یکم جون کو ختم ہو جائیں گے جب کہ 4 جون کو نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔