گزشتہ ہفتے اسٹاک مارکیٹ نئے ریکارڈ بنانے میں کامیاب
کے ایس ای100 انڈیکس 25709 پوائنٹس ہو گیا، مارکیٹ سرمائے میں 51ارب روپے اضافہ
کے ایس ای100 انڈیکس 25709 پوائنٹس ہو گیا، مارکیٹ سرمائے میں 51ارب روپے اضافہ۔ فوٹو: پی پی آئی/فائل
کراچی اسٹاک مارکیٹ گزشتہ ہفتے کے دوران نئے ریکارڈ بنانے میں کامیاب رہی اور کے ایس ای100انڈیکس 25709.97پوائنٹ کی تاریخی سطح کو چھو گیا۔
تیزی کے رجحان کی وجہ سے مارکیٹ کے سرمائے میں 51ارب سے زائد روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 60کھرب روپے سے بڑھ کر61کھرب روپے کی بلند سطح بھی عبور کر گیا جبکہ مارکیٹ میں ٹریڈنگ ویلیو8ارب سے11ارب روپے کے درمیان رہا جبکہ بازار حصص میں کم سے کم کاروباری سرگرمیاں 25کروڑ51لاکھ اور زیادہ سے زیادہ27کروڑ81لاکھ حصص رہا۔کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز تیزی کے ساتھ ہوا، صرف ایک د ن مارکیٹ مندی سے دوچار ہوئی جبکہ مجموعی طورپر مارکیٹ مثبت زو ن میں رہی۔ ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں بہتری، وفاقی وزیر خزانہ کی جانب سے ٹیکسٹائل سیکٹر کو گیس کی فراہمی یقینی بنانے کا اعلان، آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کے لیے قرضے کی منظوری اور ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کی بینکنگ، سیمنٹ، ٹیکسٹائل، توانائی سیکٹر میں دلچسپی وہ عوامل ہیں جس کی وجہ سے مارکیٹ میں تیزی کا عنصر غالب دیکھا گیا اور پورے ہفتہ کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس 25300، 25400 اور 25500 پوائنٹس کی نفسیاتی حدوں کو عبور کرنے میں کامیاب رہا۔
گزشتہ ہفتے کے دوران کراچی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کے سبب کے ایس ای100انڈیکس میں 322.3پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور انڈیکس 25256.70پوائنٹس سے بڑھ کر 25579.33 پوائنٹس پر بند ہوا سی طرح 238.87پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس 18865.68پوائنٹس سے بڑھ کر 19104.55 پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 18687.22پوائنٹس سے بڑھ کر 18847.35 پوائنٹس پر بند ہوا۔ تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 51ارب96کروڑ سے زائد روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 60کھرب 78 ارب 59 کروڑ 43 لاکھ 13ہزار 117 روپے سے بڑھ کر 61کھرب 30ارب 56 کروڑ 7لاکھ 34ہزار87روپے ہو گیا ۔
گزشتہ ہفتے کاروبار کے لحاظ سے فوجی سیمنٹ، ازگارڈ نائن، جے ایس بینک، لوٹے کیمیکل، بینک آف پنجاب، جہانگیر صدیق کمپنی، بائیکو پٹرولیم، اینگرو فوڈز، پی آئی اے، دیوان سیمنٹ، فیصل بینک، بینک الفلاح، ڈی جی کے سیمنٹ، میپل لیف سیمنٹ، پی ٹی سی ایل، نیشنل بینک، نشاط ملز لمیٹد، دیوان سیمنٹ، حب پاو کمپنی، این آئی بی بینک، فوجی فرٹیلائزر بن قاسم، لافریج پاکستان، دیوان فاروق اسپیشل، فلائنگ سیمنٹ اور پاک الیکٹرون لمیٹڈ سرفہرست رہے۔ اسٹاک ماہرین کے مطابق ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی مارکیٹ میں دلچسپی کی وجہ سے توقع کی جا رہی ہے کہ مارکیٹ جلد ہی 26000 پوائنٹس کی تاریخی سطح بھی عبور کر جائے گی تاہم 26ہزار پوائنٹس کے قریب مارکیٹ میں درستی کا عمل بھی دیکھا جا سکتا ہے جس سے مارکیٹ دبائو کا شکار ہو سکتی ہے۔