ہیملٹن ٹیسٹ نیوزی لینڈ کے ہاتھوں ویسٹ انڈیز کا قصہ تمام
تیسرے ٹیسٹ میںمہمان سائیڈ 8 وکٹ سے ناکام ، سیریز 2-0 سے کیویز کے نام
تیسرے ٹیسٹ میںمہمان سائیڈ 8 وکٹ سے ناکام ، سیریز 2-0 سے کیویز کے نام۔ فوٹو: فائل
نیوزی لینڈ کے ہاتھوں ویسٹ انڈیز کا قصہ تمام ہوگیا، آخری ٹیسٹ میں 8 وکٹ سے فتح کی بدولت کیویز نے سیریز 2-0 سے اپنے نام کرلی۔
8 برس بعد کسی بڑی ٹیم کیخلاف کامیابی کو گلے لگایا، کین ولیمسن نے 56 اور ہمیش ردرفورڈ نے ناٹ آئوٹ 48 رنز بناکر ٹیم کو دو وکٹ پر 122 رنز کے ہدف تک پہنچایا۔ تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کو تیسرے اور آخری ٹیسٹ میں فتح کیلیے 122 رنز کا مختصر ٹارگٹ ملا جوکہ اس نے 2 وکٹ پر حاصل کرکے تین میچز کی سیریز 2-0 سے اپنے نام کرلی۔ یہ آئی سی سی رینکنگ میں ٹاپ 8 ٹیموں کے خلاف 2006 کے بعد پہلی سیریز فتح ہے، اس سے قبل بھی کیویز نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ہی فتح پائی تھی۔کین ولیمسن نے 56 رنز بنائے جبکہ ہمیش ردرفورڈ 48رنز پر ناٹ آئوٹ رہے، ردرفورڈ نے نرسنگھے دیونرائن کو کورز کی جانب شاٹ کھیل کر نیوزی لینڈ کی فتح پر مہر ثبت کرائی، روس ٹیلرکو صرف 2 رنز ناٹ آئوٹ بنانے کا ہی موقع مل سکا، جس سے وہ ایک سیریز میں سب سے زیادہ رنز اسکور کرنے والے کھلاڑی کے اعزاز سے محروم رہے۔
اس سے قبل اوپنرز ہمیش ردرفورڈ اور پیٹر فلٹن نے سنبھل کر کھیلنے کی کوشش کی تاہم فلٹن ڈیرن سیمی کو ریٹرن کیچ دے بیٹھے انھوں نے فقط10رنز بنائے، ہمیش ردرفورڈ نے انفرادی اسکور 48 تک پہنچایا اور ناٹ آئوٹ رہے، کین ولیمسن نے اکائونٹ کھولنے میں ہی 15 گیندیں خرچ کرڈالیں، انھوں نے اپنی ففٹی 74 بالز پر مکمل کی مگر پھر 56 رنز پر پریمول کی گیند کو پل کرنے کی کوشش میں وکٹوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ سیریز کا پہلا میچ بھی تقریباً نیوزی لینڈ جیت چکا تھا مگر بارش نے ویسٹ انڈیز کو بچایا تاہم دوسرے ٹیسٹ میں کیویز نے ایک اننگز اور 73 رنز سے کامیابی حاصل کی یہاں پر بھی ویسٹ انڈین شکست کا آثار اسی وقت نمایاں ہوگئے تھے جب وہ دوسری اننگز میں صرف 103 رنز پر آئوٹ ہوا تھا۔