قائداعظم ٹرافی کرکٹ فیصل آباد نے کراچی کے گرد گھیرا تنگ کردیا
359کے جواب میں مہمان ٹیم کے 124 پر 9کھلاڑی آئوٹ، فہیم اشرف نے 5 مہرے کھسکائے، پشاور کیخلاف بہاولپور مشکلات کا شکار
پریذیڈنٹ ٹرافی میں سرفراز احمد اور طاہر خان نے سنچریاں جڑ کر پی آئی اے کیخلاف زرعی ترقیاتی بینک کی پوزیشن مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ فوٹو: فائل
قائد اعظم ٹرافی میں پشاور کیخلاف بہاولپور کو اننگز کی شکست سے بچنے کیلیے مزید 147 رنز درکار جبکہ صرف4 وکٹیں باقی ہیں۔
فیصل آباد نے کراچی وائٹس کے گرد گھیرا تنگ کردیا، پہلی اننگز میں 359 اسکور کرنے والی ٹیم نے حریف سائیڈ کی صرف 124 رنز پر 9 وکٹیں حاصل کرلیں، عمران احمد نے154 رنز کی اننگز کھیلی، پریذیڈنٹ ٹرافی چار روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ میں زیڈ ٹی بی ایل کیخلاف سرفراز احمد اور طاہر خان نے سنچریاں جڑ کر پی آئی اے کی پوزیشن مستحکم کردی، پی ٹی وی کے رضوان اکبر نے اپنے بیٹسمینوں کی ناقص کارکردگی کا ازالہ کرتے ہوئے میچ میں10 شکار کرکے اسٹیٹ بینک کو شکست کے دہانے پر پہنچا دیا۔ تفصیلات کے مطابق پریذیڈنٹ ٹرافی چار روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوسرے روز پی آئی اے نے زرعی ترقیاتی بینک کی پہلی اننگز179 کے جواب میں 6 وکٹ پر 420 رنز بنا کر پوزیشن مستحکم بنا لی، سرفراز احمد147 اورطاہر خان111 رنز کیساتھ کریز پر ڈٹے ہوئے ہیں، دونوں نے ساتویں وکٹ کی شراکت میں 257 رنز جوڑکر ٹیم کو پہلی اننگز میں241 رنز کی برتری دلا دی ہے، عمران خان نے 4 وکٹیں اپنے نام کیں۔
اسٹیٹ بینک کو 178 پر آئوٹ کرنے والی پی ٹی وی ٹیم خود 158 رنز پر ہمت ہار گئی، یاسم مرتضیٰ نے ناقابل شکست49 رنز بنائے، تابش خان نے4 اور نوید نے3 وکٹیں اپنے نام کیں۔ اسٹیٹ بینک کی ٹیم دوسری کاوش میں صرف54 رنز پر 7 وکٹوں کا نقصان برداشت کرچکی ہے، اس کی مجموعی برتری صرف 74 تک ہی پہنچی ہے۔ پہلی اننگز میں 5 شکار کرنے والے رضوان اکبر دوسری کاوش میں بھی اتنے ہی بیٹسمینوں کو ٹھکانے میں کامیاب ہوئے۔ سوئی ناردرن گیس کی ٹیم نے علی وقاص کے 127 رنز کی بدولت پہلی اننگز میں 394 رنز بنانے کے بعد 73 پر نیشنل بینک کے 6 کھلاڑیوں کو پویلین بھیج دیا ہے۔ سمیع اللہ خان اور اسد علی نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔ خود 76 اسکور پر آئوٹ ہونے والی کے آرایل کی ٹیم نے یوبی ایل کو 153 تک محدود کردیا، سعید انور جونیئر نے5 شکار کیے۔ کے آرایل نے دوسرے روز کا کھیل ختم ہونے تک 5 وکٹوں پر 189 رنز بنا کر مجموعی برتری 112کرلی، عثمان صلاح الدین 58 رنز کیساتھ وکٹ پر موجود ہیں، کاشف بھٹی نے 3 وکٹیں اپنے نام کیں۔
واپڈا نے حبیب بینک کیخلاف 252 رنز بنا کر 72 رنز کی برتری حاصل کرلی، احمد سعد 76 رنز کے ہمراہ نمایاں رہے، اسلم قریشی نے 5 وکٹیں لیں، حبیب بینک نے دوسری باری میں بغیر کسی نقصان کے 8 رنز بنالیے، قائد اعظم ٹرافی میں پشاور کے خلاف بہاولپور کی ٹیم اننگز کی شکست کے دہانے پر پہنچ چکی ہے، ٹیم کو 147 مزید رنز بنانے ہیں جبکہ اس کے پاس صرف 4 وکٹیں باقی ہیں۔ بہاولپور کو 89پر ڈھیر کرنے کے بعد پشاور نے پہلی اننگز میں312 رنز بنا کر 223 رنز کی برتری حاصل کی، محمد ادریس نے107 رنز کی خوبصورت اننگز تراشی، بہاولپور کی ٹیم نے دوسری باری میں 70 رنز پر 6 وکٹیں گنوا دی ہیں، جبران خان 3 وکٹیں لینے میں کامیاب ہوئے۔
حیدر آباد کے مقابل آغاز سلمان نے ناقابل شکست سنچری جڑتے ہوئے لاہور شالیمارکا اسکور 4 وکٹ پر233 تک پہنچا دیا ہے، حیدر آباد کی ٹیم پہلی اننگز میں222 پر آئوٹ ہوگئی تھی۔ فیصل آباد نے عمران احمد کے 154 رنز کی بدولت پہلی اننگز میں359 اسکور کرنے کے بعد کراچی وائٹس کے گرد گھیرا تنگ کردیا، حریف ٹیم صرف 124 رنز پر 9 وکٹیں گنواچکی ہے، فہیم اشرف نے 5 مہرے کھسکائے۔ لاہور راوی نے ایبٹ آباد کو 398 پر آئوٹ کرنے کے بعد 2وکٹ پر 140 رنز بنائے ہیں، وہاب ڈار50 اور کامران خلیل 36 کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔ایک اور میچ میں ملتان نے کاشف نوید کے ناقابل شکست85 رنز کی بدولت 4 وکٹ پر 260 رنزبنالیے، اسلام آباد کی ٹیم پہلی باری میں 237پر آئوٹ ہوگئی تھی۔