فیفا کلب ورلڈ کپ بھی بائرن میونخ کے نام ہوگیا

جرمن سائیڈ نے رواں برس جیتے گئے ٹائٹلز کی تعداد 5کرلی، راجا کاسا بلانکا ناکام

فرینک ریبری ایونٹ کے بہترین پلیئر قرار، ایٹلیٹ کو مینرو نے تیسری پوزیشن لے لی۔ فوٹو: فائل

بائرن میونخ نے فیفا کلب ورلڈ کپ بھی جیت لیا، اس کامیابی کے ساتھ ہی 2013 میں ان کے جیتے گئے ٹائٹلز کی تعداد 5 ہوگئی ، جرمن سائیڈ نے میزبان سائیڈ راجا کاسابلانکا کو2-0 سے ٹھکانے لگادیا، ڈانٹے اور تھیاگو نے گیند کو جال کی راہ دکھائیں۔

تفصیلات کے مطابق یورپیئن چیمپئنز بائرن میونخ نے راجا کاسابلانکا پر 2-0 کی فتح سے کلب ورلڈ کپ جیت لیا، یوں 2013 میں ان کے پاس ٹائٹلز کی تعداد 5 ہوگئی، یوئیفا چیمپئن سائیڈ بائرن میونخ کو مراکش چیمپئنز راجا کے خلاف چند مشکلات کا سامنا تھا لیکن بائرن نے میچ کے22 ویں منٹ میں برازیل کے سینٹر بیک ڈانٹے اور پھر تھیاگو نے گولز بناڈالے، گذشتہ برس چیمپئنز لیگ، بندس لیگا اور جرمن کپ ٹائٹلز جیتنے والی پہلی جرمن ٹیم بائرن نے اب کلب ورلڈ کپ اور اگست میں یوئیفا سپر کپ جیتا تھا۔ یہ تیسرا موقع ہے جب بائرن کوچ پیپ گورڈیولا نے بارسلونا کیلیے2009 اور2011 میں ٹرافی کے بعد کلب ورلڈ کپ جیتا تھا۔ گوارڈیولا کا کہنا ہے کہ 2013 اب اختتام پذیر ہوگیا ہے اور ہمیں آگے کا سوچنا چاہیے، 5 ٹائٹلز جیتنا حقیقتاً ایک عظیم کامیابی ہے، مجھے اس کلب اور اس میں شامل تمام افراد پر فخر ہے ۔




وہ مزید کہتے ہیں کہ میں نے ٹیم جوائن کرنے کے ساتھ ہی کلب کا وقار قائم رکھنے کی کوشش کی تھی، اب میں دیگر چیزوں پر توجہ دوں گا اور مجھے امید ہے کہ میں کلب کیلیے مناسب ثابت ہوں گا، ہمیں مستقبل میں بہتر کارکردگی دکھانا ہوگی۔ راجا کوچ فوزی بینزارتی کہتے ہیں کہ انھیں اپنی ٹیم کی کوششوں پر فخر ہے، میں سمجھتا ہوں کہ میرے پلیئرز پہلے ہاف میں کراؤڈ اور شاہ کی موجودگی پر کچھ نروس تھے، بائرن کے اسٹار پلیئر فرانک ریبری کو پلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرار دیا گیا، فرانس ونگر کو بیلون ڈی آر کے لیے 13 جنوری تک انتظار کرنا ہوگا کہ کیا انھوں نے لیونل میسی اور کرسٹیانو رونالڈو کو شکست دے دی ہے ۔ چیمپئنز لیگ ناک آؤٹ مرحلے میں گروپ فاتح تک پہنچنے کے ساتھ بائرن 2014 میں اپنے تمام ٹائٹلز کا دفاع کرسکتے ہیں۔تیسری پوزیشن کے مقابلے میں ایٹلیٹکو مینرو نے چینی کلب گوانگژو کو3-2 سے قابو کرلیا۔
Load Next Story