جماعت اسلامی کراچی کے عوام کو مایوس نہیں کریگی حافظ نعیم

تحریک انصاف کیساتھ مشترکہ الیکشن لڑنے کا فیصلہ ہو چکا،تفصیلات طے کررہے ہیں، حافظ نعیم

تحریک انصاف کیساتھ مشترکہ الیکشن لڑنے کا فیصلہ ہو چکا،تفصیلات طے کررہے ہیں، حافظ نعیم

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی بلدیاتی انتخابات میں کراچی کے عوام کو یہ پیغام دے گی کہ شہر کے اندر تبدیلی آسکتی ہے۔

جماعت اسلامی کراچی کے عوام کو مایوس نہیں ہونے دیگی، عوام ساتھ دیںتو شہر کے حالات ضرور بہتر ہوں گے اور عوام کے مسائل بھی حل ہونگے، وہ بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں ادارہ نورحق میں خطاب کررہے تھے، حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ جماعت اسلامی نے بلدیاتی قوانین کے حوالے سے ہائی کورٹ میں آئینی درخواست دائر کردی ہے اور ہماری کوشش ہے کہ اس نظام کی خرابیاں دور ہوسکیں۔




انھوں نے کہاکہ تحریک انصاف کے ساتھ مشترکہ الیکشن لڑنے کا فیصلہ ہوچکا ہے، ان سے ضروری تفصیلات طے کررہے ہیں اور دیگر جماعتوں سے بھی بات چیت جاری ہے، انھوں نے کہاکہ ہمارے پورے انتخابی نظام میں پہلے دن سے خرابیاں موجود ہیں لیکن اس کے باوجود ہمیں اسلامی انقلاب کو یقینی بنانے اور اقامت دین کی جدوجہد کیلیے انتخابی عمل کا راستہ ہی اختیار کرنا ہے، بلدیاتی انتخابات میں ہماری کامیابی سے ہمیشہ امن و ترقی کے دور کا آغاز ہوا ہے، نصراللہ شجیع نے کہا کہ ہمیں بلدیاتی انتخابات میں زیادہ سے زیادہ یونین کمیٹیوں میں حصہ لینا ہے اس سے شہر کے اندر ہمارے ووٹروں کی تعداد اور سیاسی مقام میں اضافہ ہوگا۔
Load Next Story