بینکنگ محتسب کو صارفین کی جانب سے شکایتوں میں اضافہ
بینکوں کے صافرین کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات میں گزشتہ سال کے مقابلے میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔
بینکوں کے صافرین کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات میں گزشتہ سال کے مقابلے میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ فوٹو: فائل
صارفین کی بینکوں کی خدمات سے متعلق شکایات میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔
بینکنگ محتسب کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کرونا کی وبا کے باوجود سال 2020 کے پہلے نو ماہ جنوری تا ستمبر کے دوران بینکنگ محتسب کو دھوکا دہی، جعلسازی اور دیگر بے قاعدگیوں کے خلاف بینکوں کے صافرین کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات میں گزشتہ سال کے مقابلے میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔
بینکنگ محتسب کے ترجمان کے مطابق یکم جنوری 2020 سے 30 ستمبر 2020 کے عرصہ کے دوران عوام کی جانب سے 19 ہزار 28 شکایات موصول ہوئیں جو گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 50.7 فیصد زائد ہیں۔