سی اے اے تحفظات دور کرنے میں ناکام بین الاقوامی تنظیم نے 90روز کا وقت دے دیا

سی اے اے پاکستان کو پائلٹس کے پرسنل لائسنسنگ،ٹریننگ اور دیگر دو شعبوں میں تحفظات دور کرنے کیلیے کہا گیا تھا۔

سی اے اے پاکستان کو پائلٹس کے پرسنل لائسنسنگ،ٹریننگ اور دیگر دو شعبوں میں تحفظات دور کرنے کیلیے کہا گیا تھا۔فوٹو، فائل

سول ایوی ایشن اتھارٹی ہوابازی کی بین الاقوامی تنظیم کے تحفظات دور کرنے میں ناکام ہوگئی جب کہ اکاو نے 90 روز کا وقت دے دیا۔

ذرائع کے مطابق قومی ایئر لائن اور ملکی نجی ائرلائنوں سمیت کپتانوں کے متفرق لائسنسوں کے اجرا اور ان کے حوالے سے پیدا ہونے شکوک وشبہات کے معاملے پر سول ایوی ایشن پاکستان کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا۔


سی اے اے پاکستان بین الاقوامی سول ایوی ایشن آرگنائزیشن (اکاو)کے تحفظات دور کرنے میں ناکام ثابت ہوا، سی اے اے پاکستان کو پائلٹس کے پرسنل لائسنسنگ،ٹریننگ اور دیگر دو شعبوں میں تحفظات دور کرنے کیلیے کہا گیا تھا۔

 
Load Next Story