ایکسپریس فیملی فیسٹیول نے مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کردیے اختتامی روز کراچی کے ہزاروں شہریوں کی شرکت
شہریوں کی بڑی تعداد نے صبح سے ہی ایکسپو سینٹرکا رخ کرنا شروع کردیا،داخلی راستوں پر طویل قطاریں ،اسٹالز پر بے پناہ رش
رعایتی قیمت پر اشیا فروخت کرنیو الی کمپنیوں کے اسٹاک ختم، میوزیکل پروگرام نے دل موہ لیے، بچوں میں مختلف مقابلوں کا انعقاد۔ فوٹو: محمد نعمان/ایکسپریس
ایکسپریس فیملی فیسٹیول لاکھوں افراد کے چہروں پر خوشیاں بکھیرتے ہوئے تمام تررعنائیوں کے ساتھ اختتام پذیرہوگیا۔
دو روزکے دوران بڑے پیمانے پر عوامی شرکت نے ایک بار پھر ایکسپریس فیملی فیسٹیول کو شہرکا مقبول ترین ایونٹ ثابت کردیا، ایکسپریس فیملی فیسٹیول میں شہریوں کی بڑے پیمانے پر شرکت کا خود اپنا ہی سابقہ ریکارڈ توڑکر نیا ریکارڈ قائم کردیا۔ فیسٹیول کے دوران میوزک کنسرٹ میں مقبول ترین گلوکاروں اور مزاحیہ فنکاروں کی شاندار پرفارمنس نے شہریوں کے دل موہ لیے۔ فیسٹیول کے دوسرے روز (اتوارکو) شہریوں کی بڑی تعداد نے صبح سے ہی ایکسپو سینٹرکا رخ کرنا شروع کردیا داخلی راستوں پر عوام کی طویل قطاریں لگ گئیں شہرکے کونے کونے سے فیسٹیول میں شرک کیلیے آمدکا سلسلہ شام ڈھلے تک جاری رہا بچوں اور بڑوں کے لیے یکساں اور بھرپور مواقع فراہم ملنے پر شہریوںنے دل کھول کر تفریح کی۔
موج مستی اور مزے کا میلہ اتوار کے روز انتہائی عروج پر پہنچ گیا شہریوں نے فیملی فیسٹیول میں شرکت کو موسم سے لطف اندوز ہونے اور خاندان کے تمام افراد کے ہمراہ تفریح کا بہترین موقع قرار دیا۔ فیسٹیول میں بچوں کی تفریح کیلیے خصوصی پویلین قائم کیاگیا جہاں بچوں کے جھولے سلائڈز کے ساتھ میجک شو اور پپٹ شو کا بھی انعقاد کیا گیا یہ تمام تفریحات بچوں کو مفت فراہم کی گئیں مختلف اسٹالز پر کوئز اور صلاحیتوں کے اظہارکے مقابلے منعقد کیے گئے جس میں بچوں کے ساتھ بڑوں نے بھی انتہائی جوش و خروش سے حصہ لیا بچوں کی فیس پینٹنگ، خواتین کے ہاتھوں پر مہندی لگانے کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔ اسی طرح کھانے پینے کی اشیا کے خصوصی فوڈ کورٹ نے بھی تفریح کا لطف دوبالا کردیا۔
فیسٹیول کے دوران ملک کے ممتازگلوکار علی حیدر، جواد احمد، فاخر، شازیہ خشک، قراربینڈ، وی5 بینڈ نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا نوجوانوں کے ساتھ فیملی کے دیگر افراد بھی موسیقی سے لطف اندوز ہوتے رہے اور فنکاروں کو کھل کر داد دی، پاکستان کے نامور مزاحیہ فنکاروں سلیم آفریدی، شکیل صدیقی، کاشف خان، رئوف لالہ سمیت بہت سے مشہور فنکاروں نے اپنے چٹکلوں اور مزاحیہ آئٹمز کے ذریعے شرکا کو محظوظ کیا ۔
ایکسپریس فیملی فیسٹیول تجارتی لحاظ سے بھی ایک بھرپور ایونٹ ثابت ہوا، فیسٹیول میں شرکت کرنے والی کمپنیوں کو بے حد رسپانس ملا اور رعایتی قیمت پر اشیا فروخت کرنیوالی کمپنیوں کے اسٹاک ختم ہوگئے، فیسٹیول میں شریک خواتین نے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے کنزیومرآئٹمز، ملبوسات، ہینڈی کرافٹس، جیولری، کاسمیٹکس، کچن اپلائنسز کی دل کھول کر خریداری کی۔ بچوں بڑوں میں صحت و صفائی بالخصوص دانتوں کی صحت کا شعور اجاگر کرنے کے لیے خصوصی سرگرمیاں انجام دی گئیں شرکاکی بڑی تعداد نے دانتوں کے معائنہ اور مشاورت کے اس بہترین موقع کا فائدہ اٹھایا۔ موبائل فون فروخت کرنیو الی کمپنیو کے اسٹال پر بھی رش لگا رہا جبکہ کھانے پینے کی اشیا، بچوں کے استعمال کی اشیا کنفکیشنری کمپنیوں کے اسٹالز بھی توجہ کا مرکز بنے رہے۔ فیسٹیول میں اسٹال لگانے والی کمپنیوں کے نمائندوں کے مطابق دونوں روز عوام کا بے حد رش رہا اور شہریوں نے فیسٹیول میں رکھی مصنوعات میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔