مسخ لاشوں کا سلسلہ روکنے میں کامیاب ہو جائیں گے مالک بلوچ

ہمارے وسائل کو لوٹا جا رہا ہے، 18ویں ترمیم ختم نہیں ہونے دینگے، وزیر اعلیٰ بلوچستان

وعدے پورے نہیں ہوئے، پی پی ایل خفیہ فنڈ سے اربوں روپے وڈیروںمیں تقسیم کررہی ہے۔ فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے حالات بہتر ہو رہے ہیں، بہت سے ایشوز پر قابو نہیں پایا جا سکا لیکن پرامید ہوں کہ لاپتہ افراد اور مسخ لاشوں کا سلسلہ روکنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

یہاں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ 18ویں ترمیم کو ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، ہم 18ویں ترمیم کو ختم یا اس میں تجاوزات نہیں کرنے دیں گے، اس کے خلاف سخت مزاحمت کریں گے، ہم سے جو وعدے کیے گئے وہ پورے نہیں ہوئے، ہم آئل اینڈ گیس کے وسائل میں 50 فیصد حق دار ہیں اور پی پی ایل کے ساتھ 50 فیصد کے شیئر ہولڈر ہیں۔




ہمارے بچوں کو نوکریاں نہیں ملتیں، یہ کمپنیاں ہم سے ابھی تک دو نمبری کر رہی ہے اور ایسٹ انڈیا کمپنی سے بھی زیادہ ظلم کر رہی ہیں۔ انھوں نے کہاکہ ہمارے وسائل کو لوٹا جا رہا ہے، پی پی ایل کے کئی ارب روپے کے خفیہ فنڈ ہیں جو وڈیروں اور انتظامیہ میں تقسیم کیے جارہے ہیں، ہماری زمین چین کو دے کر لوٹا جا رہا ہے۔
Load Next Story