آشا بھوسلے نے اداكاری كے ميدان ميں قدم ركھ ديا

آشا بھوسلے نے اب تک كئی فلموں كو اپنی گلوكاری سے كاميابی کی بلندیوں تک پہنچايا

اپنی پہلی فلم مائی ميں آشابھوسلے اپنی ماں كی كہانی بيان كريں گی ، فوٹو : فائل

سروں كی ملكہ آشا بھوسلے نے اداكاری كے ميدان ميں قدم ركھ ديا۔


بالی ووڈ ميں اپنے سروں سے چھاجانے والی آشا بھوسلے نے اب تک كئی فلموں كو اپنی گلوكاری سے كاميابی كی بلندیوں تک پہنچايا ہے مگر اب كی بار فلمی دنيا ميں قدم رکھ دیا ہے۔ممبئی ميں افتتاحی تقريب ميں فلم" مائی" كے بارے ميں پہلی بار بات كرتے ہوئے آشا بھوسلے كا كہناتھاكہ "مائی" ان کی ماں كانام تھا۔

دلچسپ بات يہ ہے كہ اپنی پہلی فلم مائی ميں آشابھوسلے اپنی ماں كی كہانی بيان كريں گی ،فلم كی كہانی ايک ايسی ماں كے گرد گھومتی ہے جو اپنے بيٹے كے چھوڑ جانے كے بعد بيٹی اور داماد كے ساتھ مشكل زندگی گزار رہی ہیں۔
Load Next Story