3 سال میں57 ہزار افسران کی ڈگریوں کی تصدیق نہ ہوسکی

تصدیق کے عمل میں ہزاروں افسران کی ڈگریوں کا ریکارڈ دستیاب نہ ہونے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔

تصدیق کے عمل میں ہزاروں افسران کی ڈگریوں کا ریکارڈ دستیاب نہ ہونے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ فوٹو: فائل

بیورو کریسی نے وزیر اعظم کا حکم ہوا میں اڑا دیا،3 سال میں گریڈ17اور اوپر کے 57ہزار افسران کی ڈگریوں کی تصدیق نہیں ہو سکی بلکہ 2011 سے اب تک وزارتوں و سرکاری محکموں کے صرف 4ہزار جبکہ خود مختار سرکاری اداروں(کارپوریشنوں)کے 21ہزار افسران کی تعلیمی اسناد کی تصدیق کرائی جا سکی، جبکہ تصدیق کے عمل میں ہزاروں افسران کی ڈگریوں کا ریکارڈ دستیاب نہ ہونے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔


اس ضمن میں حاصل دستاویزات کے مطابق فروری 2011 میں وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کی جانب سے جاری کیے گئے حکم پر عملدر آمد کی راہ میں بیورو کریسی آہنی دیوار بن کر کھڑی ہو گئی ہے۔ مذکورہ حکم کے تحت گریڈ 17 اور اس سے اوپر کے تمام سرکاری افسران کی تعلیمی اسناد کی تصدیق کرائی جانا تھی مگر گزشتہ 3 سال کے دوران وزارتوں و سرکاری محکموں کے گریڈ 17 و اوپر کے صرف 4415 جبکہ خود مختار سرکاری اداروں( کارپوریشنوں ) کے صرف 21,562 افسران کی ڈگریوں کی تصدیق کرائیجاسکی۔ وزارتوں اور سرکاری محکمہ کے 18,869 جبکہ خود مختار سرکاری اداروں (کارپوریشنوں)42 ہزار46 7افسران کی ڈگریوں کی تاحال تصدیق نہ ہو سکی۔ علاوہ ازیں یہ بھی انکشاف ہواکہ بڑی تعداد میں گریڈ 17 اور اوپر کے سرکاری افسران کی ڈگریوں کا کوئی ریکارڈ ہی موجود نہیں حالانکہ وہ 15,15 سال سے اہم عہدوں پر براجمان ہیں۔
Load Next Story