بالی وڈ کی فلم ہيروئن 21ستمبر كو ریلیز کی جائے گی

فلم ميں رول گليمر سے بھرپور ہے ، روٹين سے ہٹ كر نظر آئونگی،كرينہ كپور

فلم ميں رول گليمر سے بھرپور ہے ، روٹين سے ہٹ كر نظر آئونگی،كرينہ كپور، فوٹو : فائل

بالی ووڈ اداكارہ كرينہ كپور كی فلم ہيروئن 21ستمبر كو بھارت سميت دنیا بھر کے سينماؤں میں ریلیز کی جائے گی۔


كرينہ كپور كا كہنا ہے كہ وہ فلم ہیروئن ميں ایک منفرد کردار میں نظر آئيں گی، اور ان كا رول گليمر سے بھرپور ہے، کرینہ کپور كے مد مقابل ارجن رام پال مرکزی کردار ادا كر رہے ہيں ، فلم ہیروئن كے ہدايت كار مدھر بھنڈاركر ہيں۔

كرينہ اور ارجن رام پال فلم كی تشہيری مہم کے سلسلے میں بھارت اور بيرون ملک تقريبات ميں شرکت کرینگے ، فلم کے ریلیز سے قبل ہی اس کے گانے عوام میں بے حد مقبولیت حاصل کررہے ہیں اور خیال کیا جارہا ہے کہ فلم اپنی ریلیز کے بعد باکس آفس پر زبردست بزنس کرے گی۔
Load Next Story