عراقی شہر تکریت میں ٹی وی چینل پر خودکش حملے میں 5 صحافی ہلاک 5 زخمی

2 افراد نے چینل کی عمارت کے پاس پہنچ کر خود کو دھماکے سے اڑالیا جبکہ 2 سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے

عراق میں گزشتہ 3 ماہ میں پرتشدد کارروائیوں میں 11 صحافی ہلاک ہوچکے ہیں جس کے باعث حکومت کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ فوٹو: اے ایف پی/ گیٹی امیجج/فائل

عراق کے شہر تکریت میں 4 افراد کے مقامی ٹی وی چینل پر خودکش حملے میں 5 صحافی ہلاک اور 5 ہوگئے۔


غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق 4 افراد منصوبہ بندی کے تحت مقامی ٹی وی چینل کی عمارت کو تباہ کرنے اور اس میں موجود لوگوں کو ہلاک کرنے کی غرض سے آئے جن میں سے 2 نے عمارت کے پاس پہنچ کر خود کو دھماکے سے اڑالیا جبکہ دیگر 2 کو سیکیورٹی فورسز نے دھماکے سے قبل ہی فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔ حکام کے مطابق زخمی ہونے والے صحافیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ عراق میں گزشتہ 3 ماہ میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں 11 صحافی ہلاک ہوچکے ہیں جس کے باعث حکومت کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story