ترکی سے ڈی پورٹ 12 شہریوں پر 1 1 لاکھ روپے جرمانہ

روزگار کیلیے گئے تھے، کورونا کے باعث ترک حکومت نے واپس بھیجا،وہاں بہت اچھا رکھا،اپنے ملک میں بے عزتی کا رویہ ملا،ملزم

روزگار کیلیے گئے تھے، کورونا کے باعث ترک حکومت نے واپس بھیجا،وہاں بہت اچھا رکھا،اپنے ملک میں بے عزتی کا رویہ ملا،ملزم

وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ نے ذیشان، وقاص اور محبوب سمیت 12 شہریوں پر ایک ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا۔

وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ کے روبرو ترکی سے ڈی پورٹ 12 پاکستانیوں کو ایف آئی اے نے عدالت میں پیش کیا، عدالت نے ذیشان، وقاص اور محبوب سمیت 12 شہریوں پر ایک ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا۔


عدالت نے جرمانے کی عدم ادائیگی کی صورت میں 6 ماہ قید کا حکم دیا ہے، ملزم نے بتایا کہ روزگار کے لیے ترکی گئے تھے، کورونا وبا کے باعث ترکی حکومت نے واپس بھیج دیا۔

ترکی میں ہمیں بہت اچھے طریقے سے رکھا گیا لیکن اپنے ملک آئے تو ہتک اور بے عزتی کے رویے کا سامنا کرنا پڑا،وکیل کو 25000 ہزار روپے دیے اور اب ایک ایک لاکھ روپے جرمانے دینا پڑیں گے،اپنی بھینس بیچنا پڑے گی۔
Load Next Story