مہنگائیذخیرہ اندوزی و ناجائز منافع تجارتی ناسورہیںعتیق میر

مارکیٹوں میں کم آمدن خریداروں کیلیے رعایت، تہواروں پراسپیشل ڈسکائونٹ دیا جائے

جامع شاپنگ سینٹرمیں اتوار بچت بازارکاافتتاح،صارفین کوسستی اشیاکی فراہمی پر زور فوٹو:فائل

RAWALPINDI:
آل کراچی تاجر اتحاد کے چیئرمین عتیق میر نے کہا ہے کہ اتوار بچت بازاروں میں حقیقی رعایت کا تصور متعارف کرایا جائے۔

تاجر اپنی مارکیٹوں میں کم استطاعت رکھنے والے خریداروں کیلیے رعایتی سیل کا اعلان کریں، پرکشش ڈسکاؤنٹ کے ذریعے خریداروں کو متوجہ کرکے ویران مارکیٹوں کی رونقیں بحال کی جا سکتی ہیں، مصنوعی مہنگائی، ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کا رحجان تجارت کا ناسور بن گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع شاپنگ سینٹر میں قائم کیے گئے اتوار بچت بازار کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ عتیق میر نے کہا کہ قوت خرید میں کمی کے باعث تنخواہ دار اور محنت کش طبقے کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے۔ انہوں نے موقع پر موجود تاجروں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس مہنگائی کے دور میں کم تر وسائل کے حامل اور غریب طبقے کی مدد اور تعاون کے طور پر ضروریات زندگی کی اشیا کی خریداری پر ممکنہ حد تک رعایت دی جائے۔ انہوں نے تاجروں سے اپیل کی کہ تمام مذاہب کے تہواروں پر رواداری، خلوص اور عقیدت کے اظہار کے طور پر خریداروں کو اسپیشل ڈسکاؤنٹ دیا جائے۔




بچت بازار وقت کی ضروت بن گئے ہیں، سستی اشیا کے بازاروں کو خدمت کا ماڈل بنایا جائے۔ عتیق میر نے کہا کہ مستقبل میں شہر کے دیگر تجارتی مراکز میں بھی بچت بازاروں کا قیام عمل میں لایا جائے گا جس کے نتیجے میں کاروباری معاملات میں بہتری، عوام کو ریلیف اور بیروزگاروں کو روزگار کے مواقع حاصل ہوں گے۔ انہوں نے مصنوعی مہنگائی مسلط کرنے کے ذمے دار تاجروں کے عمل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کاروبار میں نیک نیتی اور اخلاص کا جذبہ ہو تو تجارت عبادت بن جاتی ہے۔ اس موقع پر بچت بازار کے منتظم محمد ناصر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جامع شاپنگ سینٹر میں قائم کیے گئے اتوار بچت بازار میں غریب عوام کو ناقابل یقین اور حیران کن حد تک رعایتی قیمتوں پر اشیا مہیا کی جائیں گی جن میں استعمال شدہ کپڑے، برتن، جوتے، کھلونے، کراکری، کٹلری، کمبل، زنانہ، مردانہ اور بچوں کے گارمنٹس کے علاوہ الیکٹرانکس و گھریلو استعمال کی دیگر اشیا شامل ہیں۔ اس موقع پر تاجر رہنما زبیر علی خان، سمیع اللہ خان، یوسف خان، مصطفی ہارون، دلشاد بخاری، عبدالقادر اور دیگر بھی موجود تھے۔
Load Next Story