پاکستان کی نگاہیں سیریزجیتنےپر مرکوز
مصباح الیون نے سری لنکا کو چوتھے ون ڈے ہی میں گھیرنے کا منصوبہ تیار کرلیا، باقی میچز اپنے نام کریں گے،کپتان کا عزم
سیریز میں گرین شرٹس 2-1 کی برتری حاصل کرچکے ہیں، چوتھے میچ میں فتح سے سیریز پر پاکستان کا قبضہ ہوجائے گا۔فوٹو:کرک انفو/فائل
پاکستان کی نگاہیں سیریز جیتنے پر مرکوز ہوگئیں، گرین شرٹس نے سری لنکا کو ابوظبی میں ہی گھیرنے کا پلان تیار کرلیا۔
کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ عمر گل کی واپسی سے ٹیم بولنگ ڈپارٹمنٹ پھر سے مستحکم اور توانا ہوگیا، اگلے دونوں میچز میں فتح حاصل کرنے کی پوری کوشش کریں گے، دوسری جانب میتھیوز ابھی تک حفیظ کے ڈراپ کیچ پر کف افسوس مل رہے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ اگر لسیتھ مالنگانے پاکستانی بیٹسمین کو 26 رنز پر موقع نہ دیا ہوتا تو میچ کا نتیجہ ان کے حق میں ہوسکتا تھا، انھوں نے ایک بار پھر سیریز میں کم بیک کا عزم ظاہر کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان چوتھا ون ڈے انٹرنیشنل اب ابوظبی میں بدھ کو کھیلا جائے گا، سیریز میں گرین شرٹس 2-1 کی برتری حاصل کرچکے ہیں، چوتھے میچ میں فتح سے سیریز پر پاکستان کا قبضہ ہوجائے گا مگر اس کو سری لنکا کی زوردار کم بیک کرنے کی عادت سے چوکنا رہنے کی ضرورت ہوگی جوکہ اس سے قبل ٹوئنٹی 20 میں بھی خسارے میں جانے کے باوجود سیریز برابر کرچکا اور پہلا ون ڈے ہارنے کی تلافی اس نے دبئی میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں کردی تھی۔
پاکستان سیریز میں حتمی برتری کے لیے 27 دسمبر کو ابوظبی میں ہی شیڈول آخری میچ تک کا انتظار کرنے کے موڈ میں نہیں اس لیے اس نے آئی لینڈرز کو ایک میچ قبل ہی گھیرنے کا پورا بندوبست کرلیا ہے۔ کپتان مصباح الحق ٹاپ آرڈرکے ذمہ دارانہ کھیل سے تو پہلے ہی خوش تھے اب عمرگل کی واپسی سے ان کی خوشی دوبالا ہوگئی ہے جس کا اظہار کرنے میں انھوں نے کسی پس وپیش سے کام نہیں لیا۔مصباح نے کہا کہ عمرگل کی واپسی خوش آئند ثابت ہوئی ہے، ہم اختتامی اوورز میں ان کے تجربے کی کمی شدت سے محسوس کررہے تھے، اب ان کے واپس آنے سے بولنگ اٹیک مستحکم ہوگیا ہے، اب ہمیں سیریزجیتنے کے لیے اگلے دونوں میچز میں کامیابی حاصل کرنا ہوگی۔ دوسری جانب انجیلو میتھیوز ابھی تک اس غم میں مبتلا ہیں کہ لسیتھ مالنگا نے حفیظ کا صرف 26 رنز پر آسان کیچ کیوں ڈراپ کیا جس سے انھیں کیریئر بیسٹ 140 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلنے کا موقع میسر آیا، جس سے پاکستان نے 5 وکٹ پر 326 رنز بنائے، اس کے جواب میں پوری سری لنکن ٹیم 44.4 اوورز میں 213 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی۔
اس طرح گرین شرٹس نے یہ مقابلہ 113 رنز کے بڑے مارجن سے جیت لیا تھا جبکہ اس سے قبل کھیلے جانے والے میچز انتہائی سنسنی خیز ثابت ہوئے تھے، پہلے معرکے میں پاکستان نے 11 رنز جبکہ دوسرے میں سری لنکا نے دو وکٹ سے کامیابی پائی تھی۔ میتھیوز کا کہنا ہے کہ کیچ کا ڈراپ ہونا ہی دراصل ہماری شکست کا موجب بنا اس سے حفیظ کو بڑا اسکور کرنے میں مددملی، ہمارے لیے یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ ہم نے خود حفیظ کو حاوی ہونے کا موقع فراہم کیا لیکن یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ ہم پوری ذمہ داری صرف ایک شخص پر نہیں ڈال سکتے۔
ہماری فیلڈنگ بھی زیادہ بہتر نہیں تھی اور پھر جب ہمیں 320 پلس کا ٹارگٹ ملا تو ہمیں سنبھل کر کھیلنے کی ضرورت تھی لیکن ہم وقفے وقفے سے وکٹیں گنواتے رہے۔ میتھیوز نے عمرگل کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ ہم اچھی طرح جانتے ہیں کہ وہ ایک بہترین بولر ہیں، ہمیں ان کے خلاف محتاط رہنے کی ضرورت تھے مگر شروع میں ہی وکٹیں گنوا کر ہم دباؤ میں آگئے۔ میتھیوز نے مزید کہا کہ ہم اس سے قبل بھی سیریز میں کم بیک کرچکے اور اس بار بھی اگلا میچ جیت کر ٹرافی پر قبضے کا امکان روشن رکھیں گے۔