جوہانسبرگ میں جنوبی افریقہ کے طرز عمل پر گاوسکر اور کوہلی بدستور حیران
ایک پروٹیز کی اس حکمت عملی پر حیران رہ گیا تھا،کوہلی،میرےلیے یہ معمہ ہے،گاوسکر
ایک پروٹیز کی اس حکمت عملی پر حیران رہ گیا تھا،کوہلی،میرےلیے یہ معمہ ہے،گاوسکر۔فوٹو:فائل
سابق بھارتی کپتان سنیل گاوسکر کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقہ نے جوہانسبرگ ٹیسٹ جیتنے کے بجائے ڈرا کرکے انھیں بھی مخمصے میں ڈال دیا۔
انھوں نے کہاکہ میں یہ بات سمجھنے سے قاصر ہوں کہ پروٹیز نے وکٹیں ہاتھ میں ہونے کے باوجود اس مقابلے کو جیتنے کی کوشش کیوں نہیں کی، یہ میرے لیے معمہ ہے، جیت کے قریب آکر انھوں نے کوشش ہی نہیں کی جو میری دانست میں درست نہیں تھا۔
دوسری جانب موجودہ بھارتی بیٹسمین ویرت کوہلی نے بھی کہا کہ ہمارے کیمپ میں بھی ہر ایک پروٹیز کی اس حکمت عملی پر حیران رہ گیا تھا، ہم قطعی یہ نہیں سوچ رہے تھے کہ وہ ہدف تک جانا چھوڑ دیں گے، کیونکہ اختتامی مراحل میں آٹھ رنز فی اوور کے حساب سے انھیں چلنا تھا، فیلنڈر عمدگی سے بیٹنگ کررہا تھا اور ہم نے ماضی میں بھی اسے اچھی بیٹنگ کرتے ہوئے دیکھا ہے، واضح رہے کہ 458 رنز کا تعاقب کرنے والے جنوبی افریقہ نے کھیل کے اختتام تک 7 وکٹ پر 450 رنز بنائے تھے اور مقابلہ ڈرا کرلیا تھا